ETV Bharat / sports

World Cup Final Referee مارسینیاک ورلڈ کپ فائنل کے ریفری ہوں گے

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 5:24 PM IST

مارسینیاک ورلڈ کپ فائنل کے ریفری ہوں گے
مارسینیاک ورلڈ کپ فائنل کے ریفری ہوں گے

چار سال قبل روس میں ڈیبیو کرنے والے مارسینیاک اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن اور فرانس کے میچوں میں ریفری کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں-Szymon Marciniak to referee France vs Argentina World Cup final match

دوحہ: پولینڈ کے زیمان مارسینیاک کو اتوار کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ریفری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔Szymon Marciniak to referee France vs Argentina World Cup final match

بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے کہا ہے کہ مارسینیاک کے ہم وطن پاول سوکولنکی اور ٹوماس لسٹکیوچ ٹائٹل میچ کے اسسٹنٹ ریفری ہوں گے۔ فیفا نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔Szymon Marciniak to referee France vs Argentina World Cup final match

چار سال قبل روس میں ڈیبیو کرنے والے مارسینیاک اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن اور فرانس کے میچوں میں ریفری کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ ریفری مارسینیاک نے ارجنٹائن بمقابلہ آسٹریلیا اور فرانس بمقابلہ ڈنمارک کے درمیان میچوں کی ذمہ داری انجام دی تھی۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ ریفری لِسٹکیوِچز کے والد مائیکل لِسٹکیوِکز ہیں جنہوں نے 1990 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں ریفری کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.