ETV Bharat / sports

Steffi Graf Birthday ٹینس کورٹس کی ملکہ اسیٹفی گراف

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 8:12 PM IST

ٹینس کورٹس کی ملکہ اسیٹفی گراف
ٹینس کورٹس کی ملکہ اسیٹفی گراف

اولمپکس سے لے کر گراں پری ٹینس مقابلوں تک ٹینس کی دل کی دھڑکن کہی جانے والی جرمنی کی اسٹیفی گراف اپنے دور کی مشہور و معروف ٹینس کھلاڑی رہی ہیں۔ 80 اور 90 کی دہائی میں ان کے کھیل کی طوطی بولتی تھی۔ اس زمانےمیں ٹینس میں ان کے برابر کوئی ایسا کھلاڑی نہیں تھا جو انکے کھیل کا مقابلہ کر سکے۔

نئی دہلی:لیجنڈری ٹینس کھلاڑی اسٹیفی گراف 14 جون 1969 کو مانہیم، مغربی جرمنی میں پیدا ہوئیں۔ ان پورا نام اسٹیفانی ماریہ گراف ہے۔ انہوں نے نوعمری میں ہی ٹینس کی دنیا پر راج کرنا شروع کردیا تھا۔ جب وہ محض تین برس کی تھیں تو ان کے والد پیٹر نے انہیں ٹینس کا ریکیٹ تھما دیا تھا۔ اسٹیفی گراف محض ایک برس بعد یعنی چار سال کی عمر میں پہلی بار ٹینس کورٹ پر اتریں اور پانچ سال کی عمر میں اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیلا۔ اسٹیفی گراف کے پہلے کوچ ان کے والد پیٹر گراف تھے۔ انہوں نے ہی بچپن میں اسٹیفی کو ٹینس کھیلنے کی تربیت دی۔ وہ خود بھی ٹینس کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

اسٹیفی گراف نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز 1982 میں کیا۔ ان کا بین الاقوامی ٹینس کیریئر 17 سال پر محیط ریا۔ 5فٹ 9انچ کی اس خاتون ٹینس کھلاڑی نے اپنے کیریئر میں 22 گراں پری ٹائٹل جیتے ہیں۔ وہ 377 ہفتوں کے ریکارڈ وقت تک نمبر ایک کھلاڑی رہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرینا ولیمز بھی ایک مشہور ٹینس کھلاڑی رہیں، جنہوں نے نئے ریکارڈ بنائے اور توڑے لیکن وہ گراف تک نہیں پہنچ سکیں۔

اگر یہ کہا جائے کہ عالمی ٹینس میں ایک نئے دور کا آغاز اسٹیفی گراف کی آمد سے ہوا، تو یہ غلط نہ ہوگا۔ جب تک اسٹیفی کھیلتی رہیں، کوئی بھی کھلاڑی ان کے سامنے کورٹ میں جتنے کی جرات نہیں کرسکتا تھا اور نہ ہی کوئی خاص چیلنج پیش کر سکتا تھا اور یہ وہ زمانہ تھا جب اسٹیفی گراف کا کیریئر بلندیوں کو چھو رہا تھا۔

سال 1987 میں پہلی مرتبہ دنیا نےا سٹیفی گراف کو دیکھا۔ اس سال وہ سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر فرنچ اوپن چیمپئن بنیں۔ پھر اگلے ہی برس جب اسٹیفی گراف نے چاروں گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ اولمپکس کا گولڈ میڈل بھی جیتا تو لوگ ان کے دیوانے ہو گئے۔

اسٹیفی گراف کا کھیل بہت مضبوط اور اسٹائلش تھا۔ خاص طور پر ان کے مخصوص شاٹس کا کوئی جواب نہیں تھا۔ وہ جس طرح سے ٹینس کورٹ میں بجلی کی تیز رفتاری سے سروس کرتی تھیں، حریف کھلاڑی اس کا جواب بڑی مشکل سے دے پاتا تھا اور آج بھی کسی کھلاڑی میں اس طرح کا شاٹ دیکھنا مشکل ہے۔

سال 1982 میں اسٹیفی نے پہلی بار کسی پیشہ ور ٹورنامنٹ میں یورپی چیمپئن 12 اور 18 کا خطاب جیتا تھا۔ اسٹیفی گراف نے اپنے پورے ٹینس کیرئیر میں 31 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل میچز کھیلے جن میں سے 22 میں ان کو فتح حاصل ہوئی۔ وہ ٹائٹل جیتنے کے معاملے میں تیسرے نمبر پرر ہیں۔ تجربہ کار سرینا ولیمز 23 اور مارگریٹ کورٹ 24 ان سے آگے ہیں۔ اسٹیفی کے ان ٹائٹلز میں 7 ومبلڈن، 6 فرنچ اوپن، 5 یو ایس اوپن اور 4 آسٹرین اوپن شامل ہیں۔ ا سٹیفی گراف ایک ہی سال میں 4 گرینڈ سلیم اور اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی مرد اور خواتین دونوں میں پہلی ٹینس کھلاڑی ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 1988 میں انجام دیا۔ اسٹیفی گراف کے پاس گرینڈ سلیم میں 89 فیصد جیت کا ریکارڈ ہے۔

اپنے وقت کی لیجنڈری ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف نے 22 اکتوبر 2001 کو معروف ٹینس کھلاڑی آندرے اگاسی سے شادی کی ۔ اسٹیفی نے تقریباً دو دہائیوں کے اپنے کیریئر میں کل تقریباً 2,18,95,277 ڈالر کمائے، جو اپنے وقت میں سب سے زیادہ کمائی کا عالمی ریکارڈ بنا۔اسٹیفی گراف اور ان کے شوہر آندرے اگاسی کھیلوں کے علاوہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اپنی کمائی کے کچھ حصہ سے وہ ایک این جی او'چلڈرن فار ٹومارو'کے نام سے بھی چلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Nikhat Zareen نکہت زرین نے حیدرآباد میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی

ا سٹیفی گراف نے 13 اگست 1999 نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ریٹائرمنٹ کےوقت ا سٹیفی عالمی رینکنگ نمبر 3 پر تھی ۔ واضح رہے کہ 1975 کے بعدوہ پہلی ٹینس کھلاڑی تھیں جو سب سے زیادہ رینکنگ پر ریٹائر ہوئیں۔ گراف اپنے زمانے کی مشہور اور ہر دلعزیز کھلاڑی رہی ہیں۔ ان کی مقبولیت کی وجہ سے انہیں ان کے مداح ریٹائرمنٹ کے بعد بھی نہیں بھلا سکے اور وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

اسٹیفی گراف نے آخری مرتبہ سال 1999 میں فرنچ اوپن گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کیا تھا۔انہیں 1988 میں بی بی سی کی جانب سے 'اوورسیز اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر'، '20ویں صدی کی بہترین خاتون ٹینس پلیئر'کا خطاب ملا۔ سال 2004 میں 'ٹینس ہال آف فیم' میں انہیں شامل کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.