ETV Bharat / sports

Sexual harassment allegations against WFI chief سپریم کورٹ میں دہلی پولیس کا بیان، برج بھوشن سنگھ کے خلاف آج ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 4:17 PM IST

دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ انہوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف سات خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراسانی کرنے کے الزامات پر آج ہی ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Sexual harassment allegations against WFI chief

Sexual harassment allegations against WFI chief:
پہلوانوں کی درخواست پر کارروائی

نئی دہلی: دہلی پولیس آج ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔ دہلی پولیس نے سپریم کورٹ میں اس کی جانکاری دی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ ایک نابالغ پہلوان سمیت سات پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

پہلوانوں کی درخواست پر سماعت کے دوران ان کے وکیل کپل سبل نے کہا کہ وہ متاثرہ لڑکیوں کے تحفظ کو لے کر بھی فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سنہ 2016 سے جاری ہے۔ زبانی شکایت کی گئی ہے، لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا۔ پھر رواں برس جنوری میں جب رسمی طور پر بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ چلو ایک کمیٹی بنا لیتے ہیں، لیکن کچھ نہیں ہوا، کم از کم ایف آئی آر تو فوراً ہونی چاہیے تھی۔

دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے اپنے حکم میں کہا کہ چونکہ اس معاملے میں قابلِ سماعت جرم کی شکایت ہے۔ پہلوانوں کے وکیل کپل سبل نے ایک مہر بند لفافے میں ایک حلف نامہ پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی نابالغ لڑکی کی حفاظت کے لیے خطرہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ وہ دہلی پولیس کمشنر کو لڑکی کی سیکورٹی کے انتظامات کرنے اور فراہم کردہ سیکورٹی سے متعلق حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دیتی ہے۔ معاملے کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

پہلوانوں کے وکیل کپل سبل نے کہا کہ برج بھوشن کے خلاف 40 مقدمات درج ہیں۔ ایسی صورتحال میں شکایت کنندہ خواتین پہلوانوں کو سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیے۔ سبل نے کہا کہ خواتین پہلوانوں نے سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان میں قتل کے مقدمات بھی درج ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی صورت حال میں ایس آئی ٹی کو معاملے کی جانچ کرنی چاہیے، جس کی نگرانی سابق جج کو کرنی چاہیے۔ اس پر سی جے آئی نے کہا کہ وہ دہلی پولیس کے وکیل کے بیان کو ریکارڈ پر رکھ رہے ہیں کہ آج ہی اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.