ETV Bharat / sports

Serena Williams Announces Retirement: سرینا ولیمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 3:50 PM IST

serena-williams-retirement-serena-got-emotional-in-her-last-match
یو ایس اوپن کے تیسرے اؤنڈ میں شکست کے بعد سرینا ولیمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں اسٹار کھلاڑی سرینا ولیمس نے آسٹریلیائی کھلاڑی اجلا ٹوملجانوک سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ٹوملجانوک نے انہیں 7-5، 6-7، 6-1 سے شکست دی۔Serena Williams Announces Retirement

نیویارک: دو دہائیوں سے زائد عرصے سے کئی ریکارڈ بنانے والی سرینا ولیمس کا سفر یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں تھم گیا۔ سرینا نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ یو ایس اوپن میں یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس طرح 23 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نے ٹینس کو الوداع کہہ دیا Serena Williams Announces Retirement۔ جمعے کی رات تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے میچ میں سیرینا ولیمس اجلا ٹوملجانوک کے ہاتھوں 7۔5،6۔7(4)، 6۔1 سے ہار گئی۔ سرینا نے پانچ میچ پوائنٹس بچائے لیکن آخر میں جب ان کی شاٹ جال پر لگی تو ان کی آنکھیں بھی چمک اٹھیں۔

انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ یہ میرے لیے اب تک کا سب سے ناقابل یقین سفر رہا ہے۔ میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جنہوں نے یہ کہہ کر میری حوصلہ افزائی کی، سرینا، آگے بڑھو۔ تقریر کے دوران سرینا جذباتی ہوگئیں اور روتے ہوئے کہاکہ میں سرینا نہیں ہوتی اگر وینس وہاں نہیں ہوتی۔ 40 سالہ امریکی کھلاڑی نے کہاکہ میں ماں بننے کے لیے تیار ہوں اور سرینا کا ایک مختلف ورژن تلاش کرنے کے لیے تیار ہوں۔ سرینا نے پہلی بار سنہ 1999 میں یو ایس اوپن کھیلا تھا۔ تب اس کی عمر صرف 17 برس تھی لیکن اب وہ شادی شدہ ہے اور اس کی پانچ برس کی بیٹی بھی ہے۔ سرینا رواں ماہ 41 برس کی ہو جائیں گی۔

وہیں یو ایس اوپن میں ایک لیجنڈ اینڈی مرے بھی ہارنے کے بعد باہر ہوگئی۔ اس دوران مردوں کے سنگلز میں تین بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن مرے کو میٹیو بیریٹینی نے ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں 6-4، 6-4، 6-7 (1)، 6-3 سے شکست دی۔

جون میں فرنچ اوپن کے فائنل French Open Final میں پہنچنے والی 18 سالہ امریکی کھلاڑی کوکو گف نے میڈیسن کیز کو 6-2، 6-3 سے ہرا کر پہلی بار یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔ گوف کا مقابلہ اب ژانگ شوائی سے ہوگا جنہوں نے ریبیکا مارینو کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔

ایک اور میچ میں ومبلڈن فائنلسٹ اونس جبور نے 31 ویں سیڈ شیلبی راجرز کو 4-6، 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ اب ان کا سامنا ویرونیکا کدرمیٹووا سے ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.