ETV Bharat / sports

بھارت کی جھولی میں چھٹا طلائی تمغہ

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 8:55 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:09 AM IST

استار خاتون پہلوان دویا کاکران نے سنیئر ایشین کشتی چمپئین شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 کلوگرام کلاس میں طلائی تمغہ جیتا

بھارت کی جھولی میں چھٹا طلائی تمغہ
بھارت کی جھولی میں چھٹا طلائی تمغہ

بھارت کی دویا كاكران نے سینئر ایشین کشتی چمپئن شپ کے تیسرے دن یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو کشتی ہال میں جمعرات کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 کلوگرام کلاس میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

دویا نے اس طرح ہندستان کو مقابلہ میں دوسرا طلائی اور کل چھٹا تمغہ دلا دیا۔

دویا کے وزن کلاس میں کل پانچ پہلوان ہونے کی وجہ سے راؤنڈ رابن نظام کا سہارا لیا گیا جس میں ہر پہلوان کو دوسرے پہلوان سے نبرد آزما ہو نا ہے۔ دویا نے اپنے چار مقابلے جیتے اور طلائی تمغہ کی حقدار بنی۔

دویا نے 68 کلوگرام وزن کے زمرے میں جاپانی کھلاڑی نارها متسيكي کو 6-4 سے شکست دیتے ہوئے طلائی اپنے نام کر لیا۔

بھارت کی جھولی میں چھٹا طلائی تمغہ
بھارت کی جھولی میں چھٹا طلائی تمغہ

بھارتی خاتون کشتی کی تاریخ کو دیکھا جائے تو ایشین چمپئن شپ کے خواتین کے زمرے میں بھارت کا یہ دوسرا طلائی تمغہ ہے۔

اس سے پہلے بھارت کی نوجوت کور نے سینئر ایشین چمپئن شپ 2018 کرغزستان میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون پہلوان بنی تھیں۔

دویا نے اپنے پہلے راؤنڈ میں قازقستان کی البنا كیرگیلڈنووا کو 6-0، دوسرے راؤنڈ میں منگولیا کی پہلوان دیلگیرما اینخسايخان کو 11-2، تیسرے راؤنڈ میں ازبکستان کی اجودا ایسبیجینووا کو 8-0 اور چوتھے راؤنڈ میں جاپان کی نارها متسيكي کو 6- 4 سے شکست دیتے ہوئے طلائی تمغہ پر قبضہ کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.