ETV Bharat / sports

Under 23 World Wrestling Championship ساجن نے انڈر-23 ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخی تمغہ جیتا

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 12:10 PM IST

انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں بھارت کے گریکو رومن پہلوان ساجن بھان والا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ ساجن بھان والا نے یوکرین کے دیمترو واسٹسکی کو شکست دی۔ Sajan Bhanwala vs Dmytro Vasetskyi

ساجن نے انڈر-23 ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخی تمغہ جیتا
ساجن نے انڈر-23 ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخی تمغہ جیتا

پونٹیویدرا: بھارت کے ساجن بھان والا نے انڈر-23 ورلڈ چمپئن شپ میں تاریخی گریکو- رومن کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ ساجن نے منگل کے روز 77 کلوگرام کے زمرے کے سنسنی خیز مقابلے میں یوکرین کے دیمترو واسٹسکی کو شکست دے کر گریکو- رومن زمرے میں بھارت کا پہلا تمغہ جیتا۔ بھارتی پہلوان دوسرے راؤنڈ میں 4-10 سے پیچھے تھے۔ انہوں نے یہاں سے شاندار واپسی کی اور آخری 30 سیکنڈ میں چھ پوائنٹس حاصل کر کے اپنے حریف کو تکنیکی بنیادوں پر 10-10 سے شکست دی۔ Sajan Bhanwala beat Dmytro Vasetskyi

یہ بھی پڑھیں: Jamia Millia Islamia Won Gold Medal جامعہ کے طالب علم نے یوگنڈا پیرا بیڈمنٹن میں طلائی اور چاندی کا تمغہ جیتا

ساجن کو پری کوارٹر فائنل میں موردویہ کے پہلوان الیگزینڈرین گٹو کے ہاتھوں 8-0 سے شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ریپیچز راؤنڈ میں قزاخستان کے رسول یونس کو 9-6 سے شکست دے کر کانسے کے تمغے کے مقابلے میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ گٹو کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ، ساجن کو ریپیچز اصول کے تحت ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کا موقع ملا۔ قابل ذکر ہے کہ ایک پہلوان ریپیچز راؤنڈ میں داخل ہوسکتا ہے اگر ان کو شکست دینے والا پہلوان فائنل میں پہنچ جائے۔ دریں اثناء، وکاس کو سیمی فائنل میں 72 کلوگرام زمرے میں کروشیا کے پاول پکلاویک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.