ETV Bharat / sports

BWF Para Badminton World Championships بھگت نے عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 9:59 AM IST

بھگت نے عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا
بھگت نے عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا

بی ڈبلیو ایف پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ میں ٹوکیو پیرا اولمپکس 2020 کے گولڈ میڈلسٹ پرمود بھگت اور منیشا رامداس نے فائنل مقابلے میں طلائی تمغے جیتے۔ Manisha Ramadass Win gold

ٹوکیو: ٹوکیو پیرا اولمپکس 2020 کے گولڈ میڈلسٹ پرمود بھگت اور منیشا رامداس نے بی ڈبلیو ایف پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ میں اپنے اپنے فائنل مقابلے جیت کر طلائی تمغے جیتے۔ بھگت نے 53 منٹ تک جاری رہنے والے ایس ایل 3 مینس سنگلز فائنل میں ہم وطن نتیش کمار کو 21-19، 21-19 سے شکست دی۔ دوسری جانب منیشا رامداس نے آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والے ایس یو 5 ویمنز سنگلز فائنل میں جاپان کی مامیکو ٹویوڈا کو 21-15، 21-15 سے شکست دی۔ Pramod Bhagat Win gold

ورلڈ چمپئن شپ میں بھگت کا یہ چوتھا سنگلز گولڈ ہے۔ بھگت اپنے مردوں کے ڈبلز پارٹنر منوج سرکار کے ساتھ دو عالمی چمپئن شپ کا گولڈ بھی جیت چکے ہیں، حالانکہ اس بار ہندوستانی جوڑی کو چاندی سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ حکمت رمدانی اور اوکون رکیندی پر مشتمل انڈونیشیا کے مردوں کے ڈبلز جوڑی نے ایس ایل 3-ایس ایل4 کے گولڈ میڈل کے مقابلے میں بھگت منوج کو 21-14، 18-21، 13-21 سے شکست دی۔ ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد بھگت نے کہا کہ یہ جیت میرے لیے قیمتی ہے کیونکہ میں نے اس کے لیے بہت محنت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: National Games 2022 ابھیشیک جموال نے جموں و کشمیر کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا

اپنے کرئیر کی ساتویں عالمی چمپئن شپ کھیل رہے بھگت اب تک سنگلز اور ڈبلز میں مجموعی طور پر چھ طلائی، دو چاندی اور تین کانسہ کے تمغے جیت چکے ہیں۔ وہ 2007 اور 2017 کی عالمی چیمپئن شپ کے علاوہ تمام ایڈیشنز کے فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔ بھگت نے کہا، "میں سنگلز میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ ڈبلز میں ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔ یہ جیت میرے لیے بہت بڑی ہے کیونکہ میں سخت محنت کر رہا ہوں۔ یہ جیت مجھے بتاتی ہے کہ میں صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہوں۔" بھارت نے پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ میں اپنی مہم کا اختتام کل 16 تمغوں کے ساتھ کیا جس میں دو سونے، دو چاندی اور 12 کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.