ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کیلئے دبئی پہنچ گئی

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 9:11 PM IST

پاکستانی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان Mohammad Rizwan ایشیا کپ کے لیے دبئی پہنچے تو بس میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے نظر آئے۔

پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کے لئے دبئی پہنچ گئی
پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کے لئے دبئی پہنچ گئی

ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہو رہا ہے اور تمام ٹیمیں متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ بھارتی ٹیم بھی دبئی میں ہے Team India in Dubai اور اس سے قبل پاکستان ٹیم پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 28 اگست کو ہونا ہے۔ پاکستان ٹیم کے یو اے ای پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ Pakistan Cricket Board کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں کھلاڑیوں کی سرگرمی دکھائی گئی۔

پاکستانی ٹیم پاکستانی Pakistani Cricket Team ٹیم نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سے سیدھے دبئی پہنچ گئی۔ پاکستان نے حال ہی میں نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی، جس میں اس نے کلین سویپ کیاPakistan clean sweep Netherlands ۔ اب اس کے بعد ٹیم کی نظریں ایشیا کپ-2022 پر ہیں۔

محمد رضوان حالیہ دنوں میں پاکستانی ٹیم کے اہم بلے باز بن چکے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جب پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تو رضوان بابر اعظم Rizwan and Babar Partnership کے ساتھ بھارتی باؤلرز پر حملہ آور تھے۔

محمد رضوان اب تک پاکستان کی جانب سے 56 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 50 سے زائد کی اوسط سے 1662 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 24 ٹیسٹ میں انہوں نے 40 سے زیادہ کی اوسط سے 1200 کے قریب رنز بنائے ہیں۔ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کا انحصار محمد رضوان کے شاندار آغاز پر ہوگا۔

ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، عثمان قادر اور محمد حسنین۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.