ETV Bharat / sports

Novak Djokovic able to Play at US Open امریکہ میں ویکسین کی لازمی شرط ختم، جوکووچ یو ایس اوپن کھیل سکتے ہیں

author img

By

Published : May 2, 2023, 7:55 PM IST

Novak Djokovic able to play at US Open
امریکہ ویکسین کی لازمی شرط ختم

امریکہ میں کووِڈ ویکسین لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم اب اس میں نرمی کی گئی۔ ایسے میں توقع کی جا رہی ہے کہ سربیا کے سٹار ٹینس کھلاڑی و 22 گرینڈ سلیم فاتح نوواک جوکووچ اس سال یو ایس اوپن میں کھیل سکتے ہیں۔ Novak Djokovic able to play at US Open

نئی دہلی: دنیا کے نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ رواں برس یو ایس اوپن کھیل سکتے ہیں۔ امریکہ نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے کووڈ 19 ویکسینیشن کی لازمی شرط کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 22 بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن ویکسین نہ لینے کی وجہ سے یو ایس اوپن سمیت کئی ٹورنامنٹس سے محروم رہے تھے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہاکہ 'ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 11 مئی کو انتظامیہ وفاقی ملازمین، وفاقی ٹھیکیداروں اور بین الاقوامی ہوائی مسافروں کے لیے لازمی کووڈ 19 ویکسین کو ختم کر دے گی۔ کووڈ-19 پبلک ہیلتھ ایمرجنسی بھی اسی دن ختم ہو جائے گی۔

سربیا کے کھلاڑی نے رواں برس کے شروع میں امریکی حکام سے کووِڈ ویکسین نہ لینے کے باوجود امریکہ میں داخلے کی خصوصی اجازت طلب کی تھی۔ تاہم انہیں داخلے سے منع کر دیا گیا اور پھر جوکووچ اے ٹی پی ماسٹرز 1000 انڈین ویلز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ 22 گرینڈ سلیم جیتنے والے جوکووچ نے کووڈ-19 کی ویکسین نہیں لی ہے، اس لیے انہیں امریکہ میں داخلے کا ویزا نہیں مل سکا۔

گذشتہ برس جوکووچ کو آسٹریلیا سے واپس آنا پڑا تھا اور وہ آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم رواں برس جنوری میں انہیں میلبورن جانے کی اجازت دی گئی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کا 10واں آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔ جوکووچ نے یہاں اپنا 22ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر رافیل نڈال کے ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جوکووچ گزشتہ برس آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن دونوں میں کورونا کی ویکسینیشن نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.