ETV Bharat / sports

Women's World Boxing Championships نکہت زرین نے رومیسا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 7:26 PM IST

بھارت کی اسٹار باکسر نکھت زرین نے اتوار کو یہاں الجزائر کی بوالم رومیسا کو شکست دے کر خواتین کی عالمی چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس سے قبل نکہت نے جمعرات کو پہلے راؤنڈ میں آذربائیجان کی اسماعیلوف انخانیم کو شکست دی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دفاعی عالمی چمپئن نکہت زرین نے اتوار کو الجزائر کی رومیسا بولم کو متفقہ فیصلے سے شکست دے کر ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ غیر سیڈڈ نکھت نے 50 کلوگرام کے زمرے میں اپنے ٹاپ 32 مقابلے میں افریقی چمپئن بولم کو 5-0 سے شکست دی۔ ابتدائی راؤنڈ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست لڑائی دیکھنے میں آئی لیکن جوں جوں مقابلہ آگے بڑھتا گیا، نکھت نے رومیسا کو اپنےتیز طرار فٹورک سے بے اثر کر دیا۔ نکھت نے جیت کے بعد کہاکہ آج کے لیے میری حکمت عملی راؤنڈ پر غلبہ حاصل کرنا تھی کیونکہ وہ (رومیسا) ٹاپ سیڈ تھیں۔ اگر میں ٹاپ سیڈ کو ہرا دوں تو یہ ججوں کو متاثر کرے گا۔'انہوں نے کہاکہ 'میں نے پہلے بھی ان کے مقابلوں کو دیکھا ہے۔ اگر آپ قریب جاتے ہیں، تو وہ بہت جارحانہ ہوجاتی ہے۔ اس لیے میں نے دور سے کھیلنے کا ارادہ کیا۔' انہوں نے کہا کہ لہذا میرا مقصد دور سے مکے مارنا تھا، حالانکہ 'کلینچنگ' ہوا تھا۔

دن کے دوران ایک اور مقابلے میں، 2022 ورلڈ چیمپیئن شپ کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی منیشا مون (57 کلوگرام) آسٹریلیا کی رحیمی ٹینا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔اس سے قبل نکہت نے جمعرات کو پہلے راؤنڈ میں آذربائیجان کی اسماعیلوف انخانیم کو شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ نکھت 52 کلوگرام زمرے کو اولمپک وزن کے زمرے سے ہٹائے جانے کے بعد 50 کلوگرام زمرے میں داخل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں 50 کلوگرام میں گولڈ میڈل جیتا ہے، جب کہ انہوں نے 52 کلوگرام کیٹیگری میں پچھلی عالمی چیمپئن شپ جیتی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.