ETV Bharat / sports

India vs Ire Land T20 Series تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نئے ہندوستانی چہرے نظر آسکتے ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 7:14 PM IST

ڈیتھ اوورز میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ارشدیپ سنگھ تیسرے ٹی 20 سے باہر ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ اویش کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ شہباز اس میچ میں بطور اسپن بولنگ آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کی جگہ لے سکتے ہیں۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نئے ہندوستانی چہرے نظر آسکتے ہیں
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نئے ہندوستانی چہرے نظر آسکتے ہیں

ڈبلن: ٹی20 سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے بعد، ہندوستانی ٹیم بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میں نئے کھلاڑیوں کو آزما سکتی ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی جانب سے پہلی بار بیٹنگ کا موقع ملنے پر رنکو سنگھ نے 21 گیندوں پر 38 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس کے لیے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ رنکو 23 اکتوبر سے چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے تیار ہیں، حالانکہ کپتان جسپریت بمراہ ہانگزو جانے والے دیگر کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اترنے کا موقع دینا چاہیں گے۔

اویش خان، جیتیش شرما اور شہباز احمد وہ کھلاڑی ہیں جو ایشین گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے، لیکن انہیں اس سیریز کے دو میچز میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ اویش کو ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا لیکن انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

ڈیتھ اوورز میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ارشدیپ سنگھ تیسرے ٹی 20 سے باہر ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ اویش کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ شہباز اس میچ میں بطور اسپن بولنگ آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کی جگہ لے سکتے ہیں۔

جیتیش کو الیون میں لانے کے لیے ٹیم مینجمنٹ کو سنجو سیمسن کو باہر کرنا پڑ سکتا ہے۔ سنجو نے، تاہم، دوسرے ٹی20 میں 26 گیندوں پر 40 رنز بنائے تھے اور ایشیا کپ کے اسکواڈ میں اضافی کھلاڑی ہونے کی وجہ سے، وہ تیسرے میچ میں بھی اپنی فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ جیتیش کو جگہ دینے کے لئے تلک ورما کو بھی آرام دیاجاسکتا ہے، جنہیں ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

رتوراج گائیکواڈ نصف سنچری بناکر رنگ میں آچکے ہیں اور وہ ایشین گیمز میں ہندوستان کی کپتانی کرنے سے پہلے سیریز کا اختتام ایک مثبت انداز سے کرنا چاہیں گے۔ ہندوستان کی اگلی ٹی20 سیریز ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ہوگی، اس لیے یشسوی جیسوال اور رنکو جیسے نوجوان کھلاڑی دورہ آئرلینڈ کے آخری میچ کا بھرپور لطف اٹھانا چاہیں گے۔

بمراہ نے پہلے دو میچوں میں اپنے رنگ میں واپسی کے آثار دکھائے ہیں، تاہم تیسرے میچ میں جاتے ہوئے انہیں اپنے کام کے بوجھ کے انتظام پر غور کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تلک ورما کو ایشیا کپ میں کھلانے کا جرات مندانہ فیصلہ

ہندوستانی ٹیم: رتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن، تلک ورما، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، پرسدھ کرشنا، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، روی بشنوئی، مکیش کمار، اویش خان، جیتیش شرما، شہباز احمد۔

آئرلینڈ اسکواڈ: پال اسٹرلنگ (کپتان)، اینڈریو بالبرنی، لورکان ٹکر، ہیری ٹییکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، مارک ایڈیر، بیری میک کارتھی، کریگ ینگ، جوشوا لٹل، بینجامن وائٹ، گیرتھ ڈیلانی، فیون ہینڈ، تھیو وان وورکوم، راس ایڈیر۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.