ETV Bharat / sports

Doha Diamond League دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں نیرج نے پہلا مقام حاصل کیا

author img

By

Published : May 6, 2023, 5:09 PM IST

Neeraj Chopra Clinches Gold at Doha Diamond League
دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں نیرج نے پہلا مقام حاصل کیا

ٹوکیو 2020 کے اولمپک جیولن چیمپیئن نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ 2023 سیزن کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنی پہلی کوشش میں 88.67 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ Doha Diamond League

نئی دہلی: جیولین تھرو میں اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے جمعہ کو دوحہ میں منعقدہ ڈائمنڈ لیگ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ وہ اس ٹائٹل کو برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اترے ہیں۔ ستمبر 2022 میں سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ڈائمنڈ لیگ کی ٹرافی جیتنے والی چوپڑا (25) نے رواں برس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوحہ میں 88.67 میٹر کی دوری پر اپنا جیولین پھینکا۔ چوپڑا نے اپنی پہلی کوشش میں 88.67 میٹر کی دور پر جیولین پھینکا، جو ان کے کیریئر کی چوتھی بہترین کارکردگی تھی، اور آخری وقت تک فہرست میں سرفہرست رہے۔ چوپڑا نے گزشتہ برس کی عالمی چیمپئن شپ میں اینڈرسن پیٹرس سے اپنی شکست کا بدلہ لیا۔ پیٹرز دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2023 میں تیسرے نمبر پر رہے، جب کہ بھارت کے گولڈن بوائے نیرج چوپڑا نے پہلا مقام حاصل کیا۔

  • First event of the year and first position!

    With the World lead throw of 88.67m, @Neeraj_chopra1 shines at the Doha Diamond League. Congratulations to him! Best wishes for the endeavours ahead. pic.twitter.com/UmpXOBW7EX

    — Narendra Modi (@narendramodi) May 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پی ایم مودی نے ہفتہ کو ٹویٹ کیاکہ 'سال کا پہلا مقابلہ اور پہلا مقام۔ دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں نیرج چوپڑا کی شاندار کارکردگی 88.67 میٹر کی عالمی سطح پر تھرو کے ساتھ۔ انہیں مبارک ہو۔ مزید کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔

نیرج نے پہلی بار سنہ 2018 میں اس مقابلے میں حصہ لیا تھا اور پھر وہ چوتھے نمبر پر رہے تھے۔ جمہوریہ چیک کے خلاف چاندی کا تمغہ جیتنے والے Jakub Wadljech اپنے بھارتی حریف سے صرف چار سینٹی میٹر پیچھے، 88.63m کی تھرو کے ساتھ چوپڑا کے سب سے قریب آئے۔ جیکب نے ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے گزشتہ برس ڈائمنڈ لیگ میں 90.88 میٹر کی جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

غور طلب ہے کہ ڈائمنڈ لیگ میں اترنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز کے بجائے پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ ڈائمنڈ لیگ سیریز کے اختتام پر ٹاپ آٹھ ایتھلیٹس ڈائمنڈ لیگ فائنلز کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں۔ رواں برس کے فائنل 16 اور 17 ستمبر کو یوجین میں ہوں گے۔ ڈائمنڈ لیگ کا اگلا مرحلہ 28 مئی کو مراکش کے شہر رباط میں ہوگا۔ دوسری طرف، نیرج، اگلی بار چیک ریپبلک میں 27 جون کو گولڈن اسپائک اوسٹراوا ایونٹ میں نظر آئیں گے۔

نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے یہ کارنامہ 7 اگست 2021 کو انجام دیا۔ نیرج چوپڑا اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے پہلے ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ اور بھارت کے واحد انفرادی گولڈ میڈلسٹ بنے۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں نیرج نے 87.58 میٹر کی یادگار تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا، جہاں سے نیرج سب کی نظروں میں آگئے۔ بتادیں کہ 25 سالہ اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا کے پاس 89.94 میٹر کے ساتھ جیولین تھرو کا ریکارڈ ہے، جو انہوں نے اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ میں بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.