ETV Bharat / sports

Malaysia Masters 2023 سری کانت نے کیا الٹ پھیر، سندھو اور پرنے بھی کوارٹرفائنل میں

author img

By

Published : May 25, 2023, 6:46 PM IST

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت نے تھائی لینڈ کے کنلاوت وٹیڈسرن کو 2-0 سے شکست دے کر الٹ پھیر کردیا جبکہ ایچ ایس پرنے اور پی وی سندھو نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت کر جمعرات کو ملائیشیا ماسٹرز کے ٹاپ-16 راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

سری کانت نے کیا الٹ پھیر ،سندھو اور پرنے بھی کوارٹرفائنل میں
سری کانت نے کیا الٹ پھیر ،سندھو اور پرنے بھی کوارٹرفائنل میں

کوالالمپور: تجربہ کار بیڈمنٹن کھلاڑی سری کانت نے مردوں کے سنگلز میں ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اور انڈیا اوپن 2023 کے چیمپئن کنلاوت وٹیڈسرن کو 21-19، 21-19 سے شکست دی۔ عالمی نمبر 23 سری کانت پہلے گیم میں 1-8 اور دوسرے گیم میں 13-18 سے پیچھے تھے لیکن انہوں نے دونوں موقعوں پر شاندار واپسی کرتے ہوئے دنیا کے نمبر 5 کے کھلاڑی کنلاوت کو شکست دی۔

سری کانت کی اب تک کے چار میچوں میں کنلاوت وٹیڈسرن کے خلاف یہ پہلی جیت ہے۔ سری کانت کا مقابلہ جمعہ کو کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے کرسچن اڈیناٹا سے ہوگا۔

دریں اثنا، پرنے نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 500 ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے پرنے نے پری کوارٹر فائنل میں چین کے آل انگلینڈ چیمپئن لی شی فینگ کو 13-21 21-16 21-11 سے شکست دی۔ پرنے کا اگلا مقابلہ جمعہ کو جاپان کے کینتا نشیموتو سے ہوگا۔

دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے بغیر کسی جدوجہد کے صرف 40 منٹ میں جاپان کی ایا اوہری کو 21-16، 21-11 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ان کا مقابلہ چین کی ژانگ یی مین سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:World Athletics Rankings نیرج بنے نمبر ایک جیولین تھرو ایتھلیٹ

نوجوان ہندوستانی کھلاڑی لکشیا سین تاہم پری کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئے۔ الموڑہ کے 21 سالہ نوجوان کو ہانگ کانگ کے انگس این جی کا لونگ نے 21-14، 21-19 سے دلچسپ مقابلے میں شکست دی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.