ETV Bharat / sports

ISSF World Cup: معراج خان کا تاریخی کارنامہ، اسکیٹ میں بھارت کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 1:29 PM IST

دو بار کے اولمپیئن اور بھارت کے اسٹار اسکیٹ کھلاڑی معراج احمد خان نے کوریا کے چانگون میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل کے فائنل میں اسکیٹ شوٹنگ میں ملک کا پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیتا۔ خُرجہ کے شوٹر نے کوالیفائنگ کے پہلے دو دنوں میں مردوں کی سکیٹ میں 125 میں سے 119 کا اسکور کیا اور پھر گولڈ میڈل جیتا۔ Mairaj Khan win men's skeet gold at ISSF World Cup

معراج خان کا تاریخی کارنامہ، اسکیٹ میں بھارت کو دلایا پہلا طلائی تمغہ
معراج خان کا تاریخی کارنامہ، اسکیٹ میں بھارت کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

چانگون: بھارت کے تجربہ کار شوٹر معراج احمد خان نے پیر کو آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں مردوں کے اسکیٹ ایونٹ میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ 40 شاٹ کے فائنل میں اتر پردیش کے 46 سالہ معراج نے 37 اسکور کرکے کوریا کے مِنسو کِم (36) اور برطانیہ کے بین لیویلن (26) کو شکست دی۔ Mairaj Khan wins historic skeet gold in World Cup

بتا دیں کہ معراج خان نے کوالیفائنگ کے پہلے دو دنوں میں 125 میں سے 119 اسکور کیے تھے۔ انہوں نے پانچ نشانے بازوں کے شوٹ آف میں جیت درج کر کے طلائی تمغہ جیتا۔ دو بار کے اولمپیئن اور اس بار چانگون میں بھارت دستے کے سب سے پرانے رکن معراج نے 2016 کے ریو دی جنیریو ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس سے قبل انجم مدگل، آشی چوکسی اور سیفت کور سامرا نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: ISSF World Cup: سوپنل نے شوٹنگ ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا

کانسے کے تمغے کے مقابلے میں انہوں نے آسٹریا کی شیلین وائیبل، این اُنگیرانک اور ریبیکا کویک کو 16.6 سے شکست دی۔ لیکن یہ دن معراج کے نام رہا۔ کوالیفائنگ میں 119 اسکور کرنے کے بعد وہ کویت کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ عبداللہ الراشدی سمیت چار دیگر کے ساتھ آخری دو کوالیفکیشن مقامات کی دوڑ میں تھے۔ رینکنگ راؤنڈ میں ان کا مقابلہ جرمنی کے سوین کورتے، کوریا کے منکی چو اور سائپرس کے نکولس واسیلیو سے تھا۔ وہ 27 ہٹ کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.