Ravi Shastri On Umran Malik: 'میں عمران ملک کو بھارتی ٹیم میں رکھنا چاہوں گا'

author img

By

Published : May 18, 2022, 6:00 PM IST

Ravi Shastri On Umran Malik: 'میں عمران ملک کو بھارتی ٹیم میں رکھنا چاہوں گا'

بھارت کے سابق کوچ اور کپتان روی شاستری Former India Coach And Captain Ravi Shastri نے کہا کہ وہ نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کو ہندوستانی ٹیم میں دیکھنا پسند کریں گے۔ Ravi Shastri On Umran Malik

بھارت کے سابق کوچ شاستری Former India Coach And Captain Ravi Shastri کا ماننا ہے کہ ضروری نہیں کہ انہیں ہر میچ کھلایا جائے، لیکن ٹیم میں رہنے سے اس نوجوان ٹیلنٹ کو مزید نکھرنے اوربہترہونے میں مدد ملے گی۔ شاستری نے کہا کہ جیسے جیسے عمران اور میچ کھیلیں گے، ویسے مزید بہتر ہوتے جائیں گے۔ پیس کا کوئی متبادل نہیں ہوتا ہے۔ جب تک انہیں پہلا وکٹ نہیں ملتا تب تک وہ بہت کچھ استعمال کرسکتے ہیں اور اس چکر میں خوب رن بھی دیتے ہیں۔ لیکن ایک وکٹ ملنے کے بعد وہ خطرناک ہوجاتے ہیں، درست لائن لینتھ پر مسلسل گیندبازی کرتے ہیں اور پھر وکٹ نکالتے ہیں۔

روی نے مزید کہا کہ اگر اس ٹیلنٹ کو مزید نکھارنا ہے تو میں کہوں گا کہ اسے ہر سیریز میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ رکھنا چاہیے۔ وہ اپنے ساتھی تجربہ کار تیز گیند بازوں جسپریت بمراہ اور محمد شامی کے ساتھ بہت کچھ سیکھے گا اور اپنی خامیوں کو دورکرسکتا ہے۔ اگر اسے ہم آئی پی ایل کے بعد ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں تو وہ بھٹک بھی سکتا ہے۔ اس کے پاس بہت سے لوگ صلاح دینے والے ہوں گے جس سے وہ الجھن میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسے بھارتی ٹیم کے ساتھ رکھا جائے۔ Ravi Shastri On Umran Malik

یہ بھی پڑھیں: عُمران ملک کی کارکردگی پر ان کے والدین کا اظہار مسرت

واضح رہے کہ ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں عمران Umran Malik Against MI نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جس میں 12 ڈاٹ گیندیں بھی شامل تھیں۔ چند برے دنوں کو چھوڑ دیا جائے تو عمران نے اس آئی پی ایل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور مسلسل 150+ کی رفتار سے گیندبازی کرتے ہوئے 21 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.