ETV Bharat / sports

Indian Hockey Team ہندستان نے تھائی لینڈ کو ہاکی کا سبق سکھایا

author img

By

Published : May 29, 2023, 9:36 PM IST

دفاعی چیمپئن ہندوستان نے پول اے کے اپنے آخری میچ میں تھائی لینڈ کو 17-0 سے شکست دے کر جونیئر ایشیا کپ 2023 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ہندستان نے تھائی لینڈ کو ہاکی کا سبق سکھایا
ہندستان نے تھائی لینڈ کو ہاکی کا سبق سکھایا

صلالہ، (عمان):جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں کھیلے گئے میچ میں انگد بیر سنگھ (13ویں منٹ) نے ہندوستان کا کھاتہ کھولا جبکہ یوگمبر راوت (17ویں منٹ)، اتم سنگھ (24ویں منٹ) اور امندیپ لاکڑا (26ویں، 29ویں منٹ) نے گول کرکے ہندوستان کی سبقت ہاف ٹائم سے پہلے 5-0 کردی۔

تیسرے کوارٹر میں، اتم (31ویں) اور انگد (33ویں) کے ساتھ ساتھ ارجیت سنگھ ہندل (36ویں) اور وشنوکانت سنگھ (38ویں) نے ہندوستان کے لیے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے ٹھیک پہلے بوبی سنگھ دھامی (45ویں منٹ) نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے ہندوستان کے لیے 10-0 کر دیا۔

شاردا نند تیواری (46ویں منٹ)، امندیپ (47ویں منٹ) اور انگد (47ویں منٹ) نے پہلے دو منٹ میں تین گول کرکے چوتھا کوارٹر ہندوستان کے نام کردیا ۔ تھائی لینڈ کی واپسی کے امکانات دور دکھائی دے رہے تھے لیکن روہت کے (49ویں) گول نے اسے مزید مشکل بنا دیا۔ سنیت لاکڑا (54ویں)، انگد (55ویں) اور راجندر سنگھ (56ویں) نے میچ کے اختتام سے قبل ایک ایک گول کیا اور حملہ آور ہاکی کے شاندار مظاہرہ میں ہندوستان نے 17-0 سے کامیابی حاصل کی۔

دفاعی چیمپئن ہندوستان نے پول اے کے اپنے آخری میچ میں تھائی لینڈ کو 17-0 سے شکست دے کر جونیئر مینس ایشیا کپ 2023 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔اس زبردست جیت کے ساتھ ہندوستان نے دسمبر میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Malaysia Masters پی وی سندھو ملائیشیا ماسٹرز کے سیمی فائنل میں

قوانین کے مطابق جونیئر ایشیا کپ میں سونے، چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا جبکہ ملائیشیا نے ورلڈ کپ کے میزبان ہونے کے باعث ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اتوار کو ملائیشیا کے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.