ETV Bharat / sports

Junior Asia Cup Hockey سیمی فائنل میں ہندوستان کے سامنے کوریا کا چیلنج

author img

By

Published : May 30, 2023, 7:14 PM IST

ناقابل شکست مہم کے ساتھ پول اے ٹیبل میں سرفہرست رہنے کے بعد ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم بدھ کو یہاں جونیئر ایشیا کپ 2023 کے سیمی فائنل میں کوریا سے مقابلہ کرے گی۔

سیمی فائنل میں ہندوستان کے سامنے کوریا کا چیلنج
سیمی فائنل میں ہندوستان کے سامنے کوریا کا چیلنج

سلالہ (عمان):دفاعی ایشین چیمپئن ہندستان نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی مینز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب اس کا مقصد کوریا کے چیلنج پر قابو پانا اور مسلسل دوسرے ایشین خطاب کی طرف بڑھنا ہے۔

ہندوستانی کپتان اتم سنگھ نے میچ سے قبل نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہمارے کیمپ میں اچھا ماحول ہے۔ ہمارے ٹورنامنٹ کا ایک مقصد ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی مینز ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنا تھا، جسے ہم نے پورا کر لیا ہے۔ ہم ایشیا کی ٹاپ ٹیموں میں سے ایک ہیں۔۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم جونیئر مینز ایشیا کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ہم نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سیمی فائنل میں بھی اسے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کیمپ میں تیاری کرتے ہیں تو ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ہمیں کس ٹیم کا کس مرحلے پر سامنا کرنا ہے اس لیے ہم ہمیشہ اپنے منصوبوں اور اہداف کو ذہن میں رکھتے ہیں اور کسی بھی اپوزیشن کے خلاف تیاری کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ "

ہندوستان نے چائنیز تائپے کو 18-0 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے پول مرحلے کا آغاز کیا، جبکہ دوسرے میچ میں اس نے جاپان کو 3-1 سے شکست دی۔ روایتی حریف پاکستان کے خلاف سنسنی خیز 1-1 سے ڈرا کرنے کے بعد، ہندوستانی نوجوانوں نے تھائی لینڈ کو 17-0 سے شکست دے کر پول اے میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔

ٹیم کی اب تک کی کارکردگی پر ہندوستانی کوچ سی آر کمار نے کہا، "ہمیں ہمیشہ اس ٹیم پر بھروسہ رہا ہے۔ ہم نے ایک طویل کیمپ لگایا اور ہاکی انڈیا اور سائی کی مدد سے اچھی تیاری کی۔ ہم کوریا کے خلاف اچھے مقابلے کے منتظر ہیں۔ "ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم اپنے منصوبوں پر قائم ہیں۔ ہم آئندہ کھیلوں میں اس لے کو جاری رکھنا چاہیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں جانے سے پہلے سخت کھیل ہونا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ہم میچوں سے لطف اندوز ہوئے اور ہم نے اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔

ادھر کوریا بھی اس ٹورنامنٹ میں اچھی فارم میں ہے۔ اس نے اپنی مہم کا آغاز ازبکستان کو 6-1 سے شکست دیکر کیا اور اس کے بعد عمان کے خلاف 8-1 سے کامیابی حاصل کی۔ کوریا کو ملائیشیا کے ہاتھوں 1-3 سے شکست ملی لیکن اس نے واپسی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 3-1 سے شکست دیکر پول بی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:India Beats Pakistan in Asian Champions Trophy: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

پچھلی بار ہندوستان کی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کا مقابلہ کوریا سے 2013 کے ہاکی جونیئر ورلڈ کپ میں ہوا تھا۔ میچ 3-3 کی برابری پر ختم ہوا تھا۔ 2005 سے اب تک دونوں ٹیمیں پانچ بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور دونوں نے دو دو میچ جیتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.