ETV Bharat / sports

India vs Germany یورپ کے دورے پر بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 9:50 AM IST

یورپ کے دورے پر بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست
یورپ کے دورے پر بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو ویزبیڈن میں کھیلے گئے میزبان ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں جرمنی سے 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کا جرمنی کے ساتھ دوسرا مقابلہ 20 جولائی کو ہوگا۔ Germany women’s hockey team Beat India

ویزبیڈن: بھارتی خواتین ہاکی ٹیم منگل کو میزبان جرمنی کے خلاف کھیلے جانے والے یکطرفہ مقابلے میں 1-4 سے ہار گئی۔ نوجوان ویشنوی وٹل پھالکے (29ویں منٹ) نے بھارت کے لیے واحد گول کیا۔ نائکے لورینز (چھٹا، 59ویں منٹ) اور جیٹ فلیشوٹز (14ویں، 43ویں منٹ) نے دو دو گول کرکے جرمنی کو جیت دلائی۔ یہ یورپ کے دورے پر بھارت کی مسلسل دوسری شکست ہے، جب کہ اپنے مہم کے شروعاتی میچ میں چین کے ہاتھوں 2-3 کی ہار ملی تھی۔ میزبان ٹیم نے میچ میں جارحانہ شروعات کی اور ہندوستان کو پہلے منٹ سے ہی بیک فٹ پر ڈال دیا۔

انہوں نے پہلے کوارٹر میں ہندوستان کے ڈفینس لائن پر دباؤ بناتے ہوئے مسلسل دو گول کئے۔ جرمنی کا پہلا گول نائکے لورینز نے پینلٹی کارنر پر کیا جبکہ جیٹی کا دوسرا گول پینلٹی اسٹروک سیکیا۔ ہندوستان نے 11ویں منٹ میں پینلٹی کارنر حاصل کرکے مقابلہ میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایاجاسکا۔ دوسرے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم نے اچھے کھیل کی مدد سے شروعاتی جھٹکے سے ابھری۔ انہوں نے جرمنی کواس کوارٹر میں کوئی گول کرنے نہیں دیا جبکہ ویشنوی نے 29ویں منٹ میں گیند کو نیٹ میں پہنچاکر ہندوستان کا کھاتہ کھولا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Women's Hockey Team بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کا جرمنی اور اسپین کا دورہ، جانئے کب کھیلے جائیں گے میچ

ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے اپنی برتری کو کم کرنے کے بعد جرمنی نے تیسرے کوارٹر میں ہندوستانی ڈفینس لائن کاامتحان لینے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے سخت مقابلہ کیا لیکن جرمنی نے 43ویں منٹ میں ایک قیمتی پینلٹی کارنر حاصل کیا۔ جیٹے نے اس پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ ہندوستانی ٹیم نے آخری کوارٹر میں کئی کوششیں کیں لیکن جرمنی کا ڈفینس ان کے لیے ناقابل تسخیر ثابت ہوا۔ دوسری طرف نائکے نے میچ کے ختم ہونے سے ایک منٹ قبل گول کر کے جرمنی کو 4-1 سے فتح دلائی۔ بھارت کا اگلا مقابلہ جمعرات کو جرمنی سے ہی ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.