ETV Bharat / sports

ہندوستانی خواتین ٹیم کی نظریں پیرس 2024 پر ہوں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 8:11 PM IST

ہندوستانی خواتین ٹیم کی نظریں پیرس 2024 پر ہوں گی
ہندوستانی خواتین ٹیم کی نظریں پیرس 2024 پر ہوں گی

Savita Reaction On Olympics Qualification Matches مسلسل تیسری بار اولمپکس میں جگہ بنانے کی کوشش میں سویتا کی قیادت والی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کل کوالیفائر ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں امریکہ سے مقابلہ کرے گی۔

رانچی:اعتماد سے بھرپور کپتان سویتا نے کہاکہ ہم ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہیں۔ پوری ٹیم جانتی ہے کہ پیرس اولمپکس کے خواب کی طرف یہ پہلا قدم ہے۔ ہم نے انفرادی طور پر اور ایک ٹیم کے طور پر خود پر کام کیا ہے۔ ہماری توجہ ہماری طاقتوں پر مرکوز رہے گی نہ کہ پریشانیوں پر۔ کل کے میچ کے بارے میں سویتا نے کہاکہ جب ہم امریکہ کا سامنا کریں گے تو دباؤ ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک اچھی ٹیم ہیں۔ لیکن جیسا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے، ہر میچ اور ہر ٹورنامنٹ میں دباؤ ہوتا ہے، یہ مختلف نہیں ہے۔ ہم نے خود کو ذہنی طور پر تیار کیا ہے اور میچ میں مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے کام کیا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ جینیک شوپمین نے کہاکہ "اولمپکس سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، اس لیے دباؤ ضرور ہوگا۔ یہاں کی ہر ٹیم اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتی ہے اور ٹیم اپنے چیلنجوں سے واقف ہے، ہم ان کا سامنا کریں گے لیکن جیسا کہ سویتا نے کہا کہ ٹیم اچھی طرح سے تیار ہے اور رانچی میں کھیلنا فائدہ مند ہے۔ ہم نے دیکھا کہ جب یہاں ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہوا تو ٹیم کو کتنی سپورٹ ملی، مجھے یقین ہے کہ اس بار بھی ان کی حمایت اہم ہوگی۔ ہماری ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلتی ہے، میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس کوالیفائی کرنے کا مضبوط موقع ہے۔ کل آٹھ ٹیمیں میدان میں مدمقابل ہوں گی۔ پول اے میں جرمنی، جاپان، چلی اور جمہوریہ چیک شامل ہیں جبکہ میزبان ہندوستان کو نیوزی لینڈ، امریکہ اور اٹلی کے ساتھ پول بی میں رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں صرف تین ٹاپ ٹیمیں ہی کوالیفائی کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد کیف کی خطرناک گیند بازی، اترپردیش 60 رنوں ہر ڈھیر

ہندوستانی ٹیم کا پہلا میچ کل امریکہ کے خلاف ہے۔ اس کے بعد 14 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا۔ ایک دن کے آرام کے بعد ہندوستان کا مقابلہ 16 جنوری کو اٹلی سے ہوگا۔ سیمی فائنل 18 اور فائنل 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.