ETV Bharat / sports

Sandeep Sejwal Birthday بریسٹ اسٹروک مقابلوں میں تین گولڈ میڈل یافتہ کم عمر کھلاڑی سندیپ سیجوال

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 10:34 AM IST

بریسٹ اسٹروک مقابلوں میں تین گولڈ میڈل یافتہ کم عمر کھلاڑی سندیپ سیجوال
بریسٹ اسٹروک مقابلوں میں تین گولڈ میڈل یافتہ کم عمر کھلاڑی سندیپ سیجوال

بھارتی تیراک سندیپ سیجوال آج اپنا 34واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ بھارتی تیراک سندیپ سیجوال کی پیدائش 23 جنوری 1989 کو دہلی میں ہوئی۔ وہ تیراکی کے بریسٹ اسٹروک مقابلوں میں قومی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ Indian swimmer Sandeep Sejwal birthday

نئی دہلی: بھارت کے نوجوان کھلاڑیوں نے یوں تو کھیلوں کے ہر شعبہ میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ چاہے وہ کرکٹ، فٹبال، ہاکی، دولت مشترکہ کھیل ہوں یا پھر اولمپک مقابلے۔ ہمارے کھلاڑی ہر جگہ اپنے ملک کا جھنڈا بلند کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ انہیں کھلاڑیوں میں سے ایک نوجوان کھلاڑی سندیپ سیجوال ہیں۔ سندیپ سیجوال ایک پیشہ ور بھارتی تیراک ہیں، جو بریسٹ اسٹروک تکنیک میں مہارت رکھتے ہیں اور وہ تیراکی کے بریسٹ اسٹروک مقابلوں میں قومی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ انہیں ملک کے بہترین تیراکی کے کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے بے شمار داد وتحسین حاصل کی ہیں۔

سندیپ نے 2014 کے ایشیائی کھیلوں میں 50 میٹر بریسٹ اسٹروک مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا ۔ سندیپ کو تیراکی میں ان کی شاندار شراکت کے لیے حکومت ہند سے ارجن ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔ سندیپ سیجوال کی پیدائش 23 جنوری 1989 کو دہلی میں ہوئی۔ سندیپ نے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج سے اپنی گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔انہوں کم عمری میں ہی تیراکی تربیت لینی شروع کردی تھی۔سندیپ نےتیراکی کی باریکیاں اپنے کوچ نہار امین سے سیکھیں اور سخت محنت ، پریکٹس اور فٹنیس پر خاص توجہ دی۔ان کے کوچ نے ان پر بریسٹ اسٹروک کی خاص توجہ دی۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ا س فیلڈ میں مہارت حاصل کی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس قدآور چھ فٹ لمبے نوجوان کھلاڑی کا شمار بھارت کے بہترین تیراکوں میں ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی تیراک ساجن پرکاش کا تاریخی کارنامہ

بھارتی تیراک سندیپ سیجوال جو 50 میٹر، 100 میٹر اور 200 میٹر بریسٹ اسٹروک مقابلوں میں قومی چمپئن کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ سال 2007 میں ایشین انڈور گیمز میں 50 میٹر اور 100 میٹر بریسٹ اسٹروک مقابلوں میں چاندی کے تمغہ حاصل کیا۔ گو اسپورٹس فاؤنڈیشن، ایک کھیلوں کی این جی او نے سندیپ کی اس کھیل میں ترقی کرنے میں مالی مددبھی کی ہے۔سال 2008 میں، سندیپ نے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ڈسپلن ایونٹ میں بیجنگ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا اور سال 2014 میں سندیپ ایشین گیمز میں 50 میٹر بریسٹ اسٹروک ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیت کر اس ٹورنامنٹ میں تمغہ جیتنے والے 9ویں ہندوستانی تیراک بن گئے۔ سال 2012 میں "ارجن ایوارڈ" حاصل کرنے والے وہ پہلے نوجوان ہندستانی کھلاڑی بنے۔ سال 2014 میں ایشین گیمز میں 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں کانسہ کا تمغہ جیت کر انہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔ اس کے بعد سال 2016 کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں 50 میٹر، 100 میٹر اور 200 میٹر بریسٹ اسٹروک مقابلوں میں تین گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک کاپرچم بلند کیا۔2018 میں، سندیپ نے سنگاپور نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں 50 میٹر بریسٹ اسٹروک ایونٹ میں ایک نئے قومی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.