ETV Bharat / sports

Indian Mens Hockey team ہانگژو میں ترنگے کا وقار بڑھانے والی ہندوستانی ہاکی ٹیموں کا پرتپاک استقبال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 4:34 PM IST

چین کے ہانگژو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیت کر وطن واپس آنے والی ہندوستانی مرد اور خاتون ہاکی ٹیموں کا یہاں پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

ہانگژو میں ترنگے کا وقار بڑھانے والی ہندوستانی ہاکی ٹیموں کا پرتپاک استقبال
ہانگژو میں ترنگے کا وقار بڑھانے والی ہندوستانی ہاکی ٹیموں کا پرتپاک استقبال

نئی دہلی:پیر کی دیر رات نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود ہاکی شائقین نے زوردار تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ ہانگژو میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے سونے کا تمغہ جیتا اور خاتون ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ قومی راجدھانی کے ہوائی اڈے پر ہاکی کے شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

ہاکی انڈیا کے عہدیداروں نے ٹیم کے ارکان کا منہہ میٹھا کرایا اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ جذباتی شائقین نے ہاکی اسٹارز کو گھیر لیا۔ شائقین نے اس موقع پر جشن منانے اور ٹیموں کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ہوائی اڈے پر موسیقی بجائی اور رقص کیا۔ ایئرپورٹ پر جمع لوگوں میں ہاکی کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ ہاکی کھلاڑی بھی گرم جوشی سے بھرے ماحول سے محظوظ ہوئے اور ایک بار پھر ملک میں کھیل کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا “یہ سفر حیرت انگیز رہا ہے۔ ہم ایشیا کی بہترین ٹیم بننے کی ذہنیت کے ساتھ ہانگژو گئے تھے اور اسی کے مطابق کھیلنا چاہتے تھے۔ ہم میچ بہ میچ بہتر کرتے رہے جس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا اور ہم اپنے مطلوبہ نتیجے کے ساتھ واپس آئے۔

یہ بھی پڑھیں:Jyoti Surekha طلائی تمغوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والی جیوتی نے جیت کا کریڈٹ ٹیم کو دیا

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کے لیے اپنے نو سالہ انتظار کو ختم کیا۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں ہندوستان نے فائنل میں جاپان کو 5-1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا اور 2024 کے ٹوکیو اولمپکس کے لیے اپنی جگہ یقینی کی۔ ایشین گیمز میں مردوں کی فیلڈ ہاکی میں ہندوستان کا یہ چوتھا گولڈ میڈل تھا۔ ہندوستان نے اس سے قبل 1966، 1998 اور 2014 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.