ETV Bharat / sports

Harmanpreet Singh اگلے دو مہینے ہمارے لیے اہم ہیں: ہرمن پریت

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 7:32 PM IST

ہندوستانی مینز ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا ہے کہ 2024 پیرس اولمپک گیمز میں کوالیفکیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیم کے لیے اگلے دو مہینے اہم ہونے والے ہیں۔

اگلے دو مہینے ہمارے لیے اہم ہیں: ہرمن پریت
اگلے دو مہینے ہمارے لیے اہم ہیں: ہرمن پریت

نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم 3 اگست سے 12 اگست تک ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے کر آئندہ ماہ چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاری کرے گی۔ اگر ہرمن پریت کی ٹیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرتی ہے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

ہرمن پریت نے ہاکی تے چرچا پوڈ کاسٹ کے تازہ ترین ایپی سوڈ پر کہااگلے دو مہینے ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 میں، ہمارے پاس ہانگ زو ایشین گیمز سے قبل اچھے حریفوں کے خلاف کھیلنے کا موقع ہے۔ یہ کھلاڑیوں کے لیے اچھا تجربہ ہوگا۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم ان منصوبوں پر عمل کریں جن پر ہم نے کام کیا ہے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی پہلی بار ہندوستان میں منعقد ہو رہی ہے۔ اتفاق سے، چنئی ہرمن پریت کے لیے ایک خاص جگہ ہے کیونکہ ہاکی انڈیا کے اس وقت کے ہائی پرفارمنس ڈائرکٹر رولینٹ اولٹمینس نے انہیں اسی شہر میں ہاکی انڈیا جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے دوران دیکھا تھا۔

ہرمن پریت نے کہاکہ مجھے یاد ہے جب 2015 میں جونیئر ٹیم کا اعلان ہونا تھا، میں چنئی میں قومی چیمپئن شپ کھیل رہا تھا جسے ہم نے جیتا تھا۔ اس وقت رولینٹ اولٹمینس میچ دیکھنے کے لئے وہاں تھے اور ہم ہریانہ کے خلاف فائنل کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد مجھے قومی کیمپ کے لیے بلایا گیا اور پھر اسی سال سینئر کیٹیگری میں ڈیبیو کیا۔ یہ شہر میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ میں وہاں واپس جا کر کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

اس دوران ہاردک سنگھ نے 16 سال بعد چنئی میں بین الاقوامی میچوں کی واپسی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخری بار چنئی نے 2007 میں بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی، جب ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 7-2 سے شکست دے کر 2007 کے مردوں کے ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Fifa Womens World Cup سپر 16 میں آسٹریلیا اور نائجیریا

ہاردک نے کہاکہ ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد چنئی میں ہونا ہر ایک کے لیے خاص ہے۔ جس طرح شائقین نے رورکیلا اور بھونیشور میں ہمارا سپورٹ کیا، ہمیں امید ہے کہ لوگ یہاں بھی اسٹیڈیم آکر ہمارا ساتھ دیں گے۔ میں چنئی میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.