ETV Bharat / sports

Intercontinental Cup Final بھارتی فٹبال ٹیم نے انٹر کانٹینینٹل کپ جیتا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 10:18 AM IST

بھارتی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے پانچ سال بعد انٹر کانٹینینٹل کپ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ بھارت نے اتوار کو بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں لبنان کو دو صفر سے شکست دی۔ Indian football team won Intercontinental Cup

بھارتی فٹبال ٹیم نے انٹر کانٹینینٹل کپ جیتا
بھارتی فٹبال ٹیم نے انٹر کانٹینینٹل کپ جیتا

بھونیشور: بھارت نے اتوار کو انٹرکانٹینینٹل کپ کے فائنل میں لبنان کو 2-0 سے شکست دے کر دوسری بار یہ خطاب جیت لیا۔ کلنگا اسٹیڈیم میں 12000 فٹ بال شائقین کے سامنے کھیلے گئے ٹائٹل مقابلے میں سنیل چھتری (46 ویں منٹ) اور لالیانزوالا چھانگٹے (66 ویں منٹ) نے بھارت کے لیے گول داغے۔ قابل ذکر ہے کہ چار ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف ایک بھی گول نہیں ہوا تھا۔ جمعرات کو بھارت اور لبنان کے درمیان لیگ مرحلے کا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا تھا۔ فائنل کے پہلے ہاف میں بھی دونوں میں سے کوئی ٹیم گیند کو نیٹ میں نہیں پہنچا سکی۔ لبنان پر مسلسل دباؤ رکھنے کے باوجود بھارت کو کھاتہ کھولنے کے لئے میں جدوجہد کرنی پڑی۔

کپتان چھتری نے پانچویں منٹ میں ساحل عبدالصمد کو کراس دیا لیکن لبنانی باکس میں کھڑے ساحل اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ میچ کے 22ویں منٹ میں لبنانی کپتان حسن متوق بھارتی گول کے قریب آئے لیکن ان کا خراب شاٹ بھارت کے لئے بے ضرر رہا۔ پہلے ہاف میں گول پر ایک بھی نشانہ نہ لگاسکنے والی بھارتی ٹیم نے دوسرے ہاف کا آغاز ہوتے ہی کھاتہ کھول لیا۔ ہندوستان کا پہلا گول کرنے کے لئے نکھل پجاری نے گیند چھانگٹے کو پاس کی۔ چھانگٹے نے بال کو ڈریبل کرتے ہوئے چھتری کے پاس پہنچایا، جنہوں نے اپنا 87 واں گول کرتےہوئے ہندوستان کو برتری دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: Intercontinental Cup 2023 بھارت نے انٹر کانٹینینٹل کپ کا جیت کے ساتھ آغاز کیا

کوچ ایگور اسٹیمچ کی ٹیم کو اب صرف اپنی برتری برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنی تھی، حالانکہ چھانگٹے کے لئے رات اب بھی باقی تھی۔ مہیش نے سب سے پہلے ہندوستان کی برتری کو دوگنا کرنے کی کوشش کی لیکن لبنانی گول کیپرکو پار نہیں کرسکے۔ لبنان کے گول کیپر صبیح گیند کواپنی گرفت میں نہ رکھ سکےاور پہلے گول میں شاندار معاونت کرنے والے چھانگٹے نے صبر کے ساتھ گیند کو نیٹ میں پہنچاکرہندوستان کا اسکور 2-0 کر دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.