ETV Bharat / sports

India Womens Hockey team ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم ملائیشیا کے چیلنج کے لیے تیار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 8:37 PM IST

ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم ملائیشیا کے چیلنج کے لیے تیار
ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم ملائیشیا کے چیلنج کے لیے تیار

ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم جمعہ کو یہاں ملائیشیا کے خلاف ویمنز ایشین ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ کوالیفائر میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔یہ ٹورنامنٹ 25 سے 28 اگست تک کھیلا جائے گا۔ ایلیٹ پول میں ہندوستان کا مقابلہ ملائیشیا، جاپان اور تھائی لینڈ سے ہوگا۔ چیلنجرز پول میں ہانگ کانگ، چائنیز تائپے، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ایران اور میزبان عمان شامل ہیں۔

صلالہ (عمان):ایف آئی ایچ ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ 2024 میں کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ عمان پہلے ہی میزبان ملک کے طور پر کوالیفائی کر چکا ہے۔ ہندوستانی خواتین کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ بک کرنے کے لیے کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ٹاپ تھری میں رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ افریقہ، امریکہ، یورپ اور اوشیانا کی ٹاپ تین ٹیمیں بھی 2024 ہاکی 5S ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

آخری بار ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے ملائیشیا کا مقابلہ ہاکی ایشیا کپ 2022 میں کیا تھا، جہاں ہندوستان نے 9-0 سے بڑی جیت رج کی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا جاپان سے بھی مقابلہ ہوا تھا۔ اس میچ میں ہندوستانی خواتین کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تھائی لینڈ کے ساتھ ہندوستان کا آخری مقابلہ خواتین کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا جب ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے 13-0 کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کھیل کے اس تیز رفتار اور دلچسپ فارمیٹ میں، تاہم، ہندوستان کسی بھی حریف کو کمزور تصور نہیں کرسکتا ۔ ہندوستانی کپتان نوجوت کور کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔کپتان کور نے کہا، "کچھ ٹیمیں کوالیفائر میں مضبوط ہیں اس لیے ہمیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہم کسی کو ہلکے میں نہیں لے سکتے۔ ہم جارحانہ ہاکی کھیلنے کی کوشش کریں گے اور 2024 کے ایف آئی ایچ ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ پچھلے چند مہینوں کی طاقتوں اور کمزوریوں کو دیکھتے ہوئے ہم سب سے بہتر بننے اور پہلے نمبر پر آنے کا ہدف رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:AFC Champions League نیمار ممبئی سٹی کے ساتھ کھیلنے ہندوستان آئیں گے

دریں اثنا، کپتان کے الفاظ سے اتفاق کرتے ہوئے نائب کپتان جیوتی نے کہا، "یہاں حصہ لینے والی ہر ٹیم بہترین بننا چاہتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس مقابلے کی کیا اہمیت ہے اور ہم کسی ٹیم کو کمزور تصور نہیں کریں گے ۔ ہماری تیاریاں شاندار رہی ہیں اور ہماری ماضی کی کارکردگی سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔ ہم اس فارمیٹ میں اعلیٰ سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.