ETV Bharat / sports

Junior Asia Cup Hockey جاپان کودلچسپ مقابلے میں شکست دے کر ہندوستان فائنل میں پہنچا

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 6:50 PM IST

ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے جونیئر خواتین ایشیا کپ 2023 کے دلچسپ سیمی فائنل میں ہفتہ کو میزبان جاپان کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ہندوستان جاپان کودلچسپ مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچا
ہندوستان جاپان کودلچسپ مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچا

کاکامگہرا (جاپان):اس سخت مقابلے میچ میں سنیلیپا ٹوپو نے 47ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا، جو ہندوستان کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ہندوستان نے 2021 کے بعد پہلی بار جونیئر ویمنس ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو کوریا سے ہوگا۔ اس جیت کی مدد سے ہندوستان نے نومبر-دسمبر میں ہونے والے ایف آئی ایچ جونیئر خواتین ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

  • 🎟Ticket To Jr. World 🏆

    Our women's team displays impressive skills to storm into the final of Junior #AsiaCup2023, defeating Japan 1️⃣-0️⃣ 🔥🔥

    Fabulous teamwork by the girls and the winning goal 🥅 by Sunelita Toppo helped 🇮🇳 to qualify for the Jr. World Cup 2023 💪💪

    Proud… pic.twitter.com/ZIgVrxFkFM

    — Anurag Thakur (@ianuragthakur) June 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک دہائی کے بعد فائنل میں پہنچنے کی امید لے کر اتری ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی منٹ سے جارحانہ انداز اپنایا، لیکن جاپانی دفاع کو توڑ کر اس کے لیے آسان نہیں رہا۔ جاپان نے نہ صرف دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا بلکہ کچھ عرصے بعدہی ہندوستان دباؤ بناناشروع کر دیا۔ میزبان ٹیم کو 13ویں اور 14ویں منٹ میں پینالٹی کارنر ملے لیکن ہندوستان نے انہیں کھاتا نہیں کھولنے کا موقع نہیں دیا۔

بغیر کسی گول کے پہلے کوارٹر کے بعداگلے 15 منٹوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کوسے زبردست ٹکر دی۔ جاپان بھی دو بار گول کرنے کے قریب آیا لیکن ہندوستانی گول کیپر مادھوری کینڈو نے دونوں کوششوں کو ناکام کر دیا۔ دونوں ٹیمیں اس کوارٹر میں بھی پینالٹی کورنر کو گول میں تبدیل نہ کر سکیں اور ہاف ٹائم تک اسکور 0-0 رہا۔ جاپان نے تیسرے کوارٹر میں گیند کو اپنے قبضہ میں رکھنے کا منصوبہ بنایا۔ اس اسکیم کے دم پر جاپان 34ویں اور 36ویں منٹ میں دو پینالٹی کارنر حاصل کئے، حالانکہ وہ اپنا کھاتہ نہیں کھول سکا۔ جاپان کی ناکامی کے بعد ہندوستانی لڑکیوں نے اچانک میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:Intercontinental Cup 2023 بھارت نے انٹر کانٹینینٹل کپ کا جیت کے ساتھ آغاز کیا

ہندوستان نے چاپان پر مسلسل دباؤ بناتے ہوئے 38 ویں منٹ میں پینالٹی کارنر اور پنالٹی اسٹروک حاصل کیا۔ جاپان نے ان مواقع پر گول نہیں ہونے دیا، لیکن ہندوستان نے جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے اور 39ویں اور 43ویں منٹ میں پینالٹی کارنر حاصل کیے۔ جاپان نے مسلسل مضبوط دفاع کا مظاہرہ کیا، لیکن 47ویں منٹ میں سنیلیتا ٹوپو نے فیلڈ گول کر کے آخر کاراس کے دفاع کو توڑ دیا۔ برتری حاصل کرنے کے بعد ہندوستان نے گیند کو اپنے قبضے میں رکھنے پر توجہ دی۔ جس کے نتیجے میں میزبان جاپان ایک گول سے شکست کھا کر ایشیا کپ سے باہر ہو گیا۔ہندوستان اور کوریا کے درمیان فائنل اتوار کو ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30بجے کھیلا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.