ETV Bharat / sports

Women's Hockey Asia Cup 2022: ویمن ہاکی ایشیا کپ میں بھارت نے کانسے کا تمغہ جیتا

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 7:49 AM IST

ہاکی ایشیا کپ 2022 میں بھارت نے چین کو 0۔2 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ India Beat China in Women's Hockey Asia Cup 2022

ویمن ہاکی ایشیا کپ میں بھارت نے کانسے کا تمغہ جیتا
ویمن ہاکی ایشیا کپ میں بھارت نے کانسے کا تمغہ جیتا

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ویمن ہاکی ایشیا کپ 2022 میں جمعہ کے روز تیسرے اور چوتھے دور کے میچ میں چین کو 0۔2 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیت لیا نوجوان فارورڈ شرمیلا دیوی اور تجربہ کار ڈریگ فلکر گرجیت کور کے گول سے سویتا پونیا کی زیرقیادت بھارتی ٹیم کو اپنی ایشیا کپ مہم تیسرے نمبر پر ختم کرنے میں مدد ملی۔ India Clinched Bronze medal in Women's Hockey Asia Cup 2022

میچ کا آغاز مشکل تھا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں ہاکی کھیلی اور ایک دوسرے کے ہسٹرائیکنگ سرکل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ دونوں ٹیموں نے زبردست حملہ کیا اور خوب دفاع کیا۔

بھارت اور چین دونوں نے گول کرنے کے ممکنہ مواقع پیدا کیے، حتیٰ کہ پینالٹی کارنر بھی حاصل کیے، لیکن دونوں اسے گول میں تبدیل کرنے سے محروم رہے۔ ایک موقع پر پہلا کوارٹر بلا گول نظر آیا لیکن 13ویں منٹ میں بھارتی ٹیم کی محنت رنگ لائی۔ India vs China in Women Asia Cup Hockey

نوجوان فارورڈ شرمیلا نے گرجیت کی طاقتور ڈریگ فلک پر گیند کو گول کی طرف دھکیل دیا، لیکن اسے چینی دفاع نے روک دیا، حالانکہ اس سے غلطی ہوئی اور بھارت کو پنالٹی کارنر ملا، جسے شرمیلا نے گول میں تبدیل کرکے ٹیم کو 0۔1 کی برتری دلادی۔

پہلے گول سے پرجوش بھارتی ٹیم نے دوسرے کوارٹر کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ نتیجے کے طور پر، چار منٹ بعد 19 ویں منٹ میں، بھارت کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا، جسے گرجیت نے شاندار انداز میں گول میں تبدیل کرکے برتری کو 0۔2 تک بڑھا دیا۔ India women Hockey Team won Bronze medal

یہ بھی پڑھیں: FIH Pro League: ہاکی انڈیا نے 20 رکنی مرد ہاکی ٹیم کا اعلان کیا

اس کے بعد بھارتی خواتین ٹیم نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور کپتان سویتا پونیا نے دفاع کو مضبوط رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ میچ کے اختتام تک کوئی گول نہ ہو اور وہ ایسا کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.