ETV Bharat / sports

French Open 2022 Women's Singles Final: ایگا سویٹیک دوسری بار فرنچ اوپن کی فاتح

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 7:26 AM IST

پولینڈ کی ایگا سویٹیک نے ہفتہ کو فرنچ اوپن ٹینس گرینڈ سلیم کے خواتین کے سنگلز فائنل میں 18 سالہ کوکو گاف کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ Iga Swiatek clinches second French Open title

ایگا سویٹیک دوسری بار فرنچ اوپن کی فاتح
ایگا سویٹیک دوسری بار فرنچ اوپن کی فاتح

پیرس: عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا سویٹیک نے فائنل میں نوجوان امریکی کھلاڑی کوکو گاف کو ہفتہ کے روز 1۔6، 3۔6 سے ہرا کر دوسری بار فرنچ اوپن خواتین کا خطاب جیت لیا۔ 2020 فرنچ اوپن کی فاتح سویٹیک نے اس جیت کے ساتھ اس صدی میں مسلسل سب سے زیادہ میچ جیتنے والی امریکہ کی وینس ولیمز کے ریکارڈ کی برابری کی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سویٹیک نے اپنے آخری چھ ٹورنامنٹ جیتے ہیں اور اس سیزن اپنا ریکارڈ 3۔42 پہنچادیا ہے۔ Iga Swiatek Beat Coco Gauff In French Open Final

دوسری جانب اپنا پہلا گرینڈ سلیم فائنل کھیلنے والی گاف ٹائٹل میچ میں سویٹیک کے سامنے کوئی خاص چیلنج پیش نہ کر سکیں اور لگاتار سیٹس میں ہارگئیں۔ایگا سویٹیک کو یہ میچ جیتنے میں صرف 68 منٹ ہی لگے۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد، گاف نے دوسرے سیٹ میں سویٹیک کی سروس بریک کی اور 2-0 کی برتری حاصل کر لی، لیکن پولش کھلاڑی نے مضبوط واپسی کرتے ہوئے سیٹ کے ساتھ ہی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ French Open 2022 Women's Singles Final

عالمی نمبر 23 گاف کے پاس 2006 میں ماریہ شاراپووا کے بعد گرینڈ سلیم جیتنے والی سب سے کم عمر خاتون کھلاڑی بننے کا موقع تھا، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ میچ میں شکست کے بعد گاف کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ پورے میچ میں ایک بار بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ گاف ورلڈ نمبر ایک خاتون کھلاڑی سویٹیک کو ٹکردے پارہی ہیں۔ 18 سالہ کوکو گاف کا یہ پہلا گرینڈ سلیم فائنل میچ تھا۔

21 سالہ ایگا سویٹیک نے دوسری بار فرنچ اوپن کا خطاب جیتا۔ انہوں نے اس سے قبل 2020 میں ویمنز سنگلز کا فائنل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوئی گرینڈ سلیم ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔ یہ ان کی مسلسل 35ویں جیت بھی ہے۔ یہ ان کا لگاتار چھٹا ٹائٹل ہے۔ انہوں نے وینس ولیمز کا لگاتار 35 میچ جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر لیا ہے۔ سویٹیک کو ابھی تک اپنے سنگلز کیریئر کے فائنل میں شکست نہیں ہوئی ہے۔ یہ ان کا 9واں فائنل میچ تھا اور سب میں انہوں نے مخالف کھلاڑی کو شکست دی ہے۔

اس میچ کودیکھنے پولینڈ کے اسٹار فٹبالر رابرٹ لیوینڈوسکی بھی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ جیت کے بعد انہیں اسٹینڈ میں جاکر گلے لگالیا۔ سویٹیک پولینڈ کے لیے فرنچ اوپن جیتنے والی واحد کھلاڑی ہیں۔ ان کے علاوہ اب تک پولینڈ کے کسی مرد یا خاتون کھلاڑی نے سنگلز میں ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔ سویٹیک دو فرنچ اوپن جیتنے والی 11ویں خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے روس کی ماریہ شاراپووا اور امریکہ کی مارٹینا نوراتلووا کی برابری کرلی۔ سب سے زیادہ فرنچ اوپن جیتنے والی خاتون کھلاڑی امریکہ کی کرس ایورٹ ہیں۔ ایورٹ نے 1974، 1975، 1979، 1980، 1983، 1985 اور 1986 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: French Open 2022: نڈال 14ویں بار فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچے

کوکو گاف پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔ لیکن انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سویٹیک کے جیتتے ہی گاف رونے لگیں۔ کافی دیر تک رونے کے بعد وہ پرسکون ہوئیں۔ کوکو آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن کے چوتھے راؤنڈ تک پہنچ چکی ہیں۔ 2019 (ومبلڈن) میں پہلی بار، وہ کسی گرینڈ سلیم کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچی تھیں۔ ان کا تین سال کا طویل انتظار فرنچ اوپن میں ختم ہوا۔ اس بار وہ فائنل میں تو پہنچیں، لیکن جیت حاصل نہ کر سکیں۔ انہیں اپنے پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.