ETV Bharat / sports

میں پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا: نیرج چوپڑا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 5:58 PM IST

Neeraj Chopra
اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا

اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا پیرس میں منعقد ہونے والے 2024 کے اولمپک گیمز کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں اور وہ وہاں پر بھی بھارت کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتے ہیں۔ ہریانہ کے نیرج چوپڑا نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں مردوں کے جیولین تھرو میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ Paris Olympics 2024

اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا

پانی پت: اولمپک چیمپئن اور اسٹار جیولن تھرور نیرج چوپڑا نے اتوار کو کہا کہ وہ اگلے سال پیرس اولمپکس کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں اور ایک بار پھر میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ 2018 اور 2023 کے ایشیائی کھیلوں کے چیمپئن نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ نتائج کے بارے میں کبھی فکر مند نہیں ہوتے ہیں، ان کا واحد مقصد بھارت کے سر کو فخر سے بلند کرنا ہے۔

پدم شری اور میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے سرفراز 25 سالہ نیرج چوپڑا پانی پت میں ایک پروگرام میں بات کر رہے تھے۔ اسی دوران ان سے پیرس 2024 اولمپکس کی تیاری کے بارے میں ایک سوال کیا گیا جس پر نیرج چوپڑا نے کہا کہ میں اس کے لیے اچھی پریکٹس کر رہا ہوں اور میں تمغہ جیتنے کی پوری کوشش کروں گا۔ میں اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ موقع 4 سال میں ایک بار ہی آتا ہے۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا جونیئر ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد شہرت کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر اس کے بعد سے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ سب سے کامیاب بھارتی ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں اور اولمپکس گیمز میں ایتھلیٹکس میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے بھارتی ہیں۔ نیرج شوٹر ابھینو بندرا کے بعد انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے بھارتی ہیں۔ نیرج نے 2020 ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے جیولن تھرو میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔واضح رہے 2024 پیرس اولمپکس 26 جولائی 2024 سے 11 اگست 2024 تک منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.