ETV Bharat / sports

Tokyo Paralympic: حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتا

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 5:54 PM IST

Tokyo Paralympic: حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتا
Tokyo Paralympic: حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتا

حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیتے ہیں۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

حیدر علی نے چھ میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ یہ ان کا اب تک کا سب سے شاندار تھرو ہے۔

مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Paralympics: طلائی کے بعد اوانی لیکھرا کے نام ایک اور تمغہ، وزیراعظم نے مبارکباد دی

حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ میڈل کی دوڑ میں پاکستان کی آخری امید تھے کیونکہ دوسری پاکستانی ایتھلیٹ انیلا عزت بیگ نااہل قرار دے دی گئی تھیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.