ETV Bharat / sports

I League 2021-22: آئی لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل، گوکلم کیرالہ ایف سی کی پہلی پوزیشن برقرار

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 6:19 PM IST

آئی لیگ 22-2021 سیزن کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دفاعی چیمپئن گوکلم کیرالہ ایف سی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ محمڈن اسپورٹنگ کو دوسرے مقام پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ First phase of I-League 2021-22

I League 2021-22
I League 2021-22

آئی لیگ 22-2021 سیزن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، اس مرحلے میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام کلبوں نے اپنے کوٹ کے کُل 12 میچز کھیلے۔ آئی لیگ کے اس راؤنڈ میں گوکلم کیرالہ ایف سی، محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ گوکلم کیرالہ ایف سی 12 میچوں میں 9 جیت اور تین ڈرا کی بدولت 30 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ محمڈن اسپورٹنگ اتنے ہی میچوں کے بعد 8 جیت، 2 ڈرا اور 2 ہار کی بدولت 26 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ Gokulam Kerala FC Retains First Position in I League

کولکاتا کے تاریخی شہرہ آفاق کلب محمڈن اسپورٹنگ، چمپیئن شپ کی دوڑ میں چار پوائنٹ پیچھے رہ گیا اور اب اس کا مقصد ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں چار پوائنٹ کے خسارے کو ختم کرنا ہوگا۔ راؤنڈ گلاس پنجاب 23 پوائنٹ، سرینیڈی دکن ایف سی حیدرآباد 21 پوائنٹ اور چرچل برادرس 20 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہے لیکن ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ریئل کشمیر ایف سی کی کارکردگی حیران کن رہی، چیمپئن شپ کے مضبوط دعویداروں میں سے ایک 12 میچوں میں 13 پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں مقام پر ہے۔ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے آئی لیگ کے دوسرے مرحلے میں جہاں ایک طرف ٹاپ پانچ پوزیشن میں رہنے والی ٹیمیں خطاب پر قبضہ کرنے کے لئے قسمت آزمائیں گی دوسری طرف چند ٹیمیں آئی لیگ میں خود کو برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کریں گی۔

دوسری جانب آل فٹبال فیڈریشن اور مغربی بنگال حکومت نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا ہے کہ آئی لیگ کے دوسرے مرحلے میں شائقین کو محدود تعداد اسٹیڈیم میں بیٹھ کر کھیل دیکھنے کی اجازت ہوگی، اسٹیڈیم میں شائقین کی سرگرمیاں محدود ہوں گی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت نے شائقین کے فٹبال اسٹیڈیم میں داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر رکھی تھی، آئی لیگ کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے ساتھ شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر عائد ختم ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.