ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 فرانسیسی ٹیم کو دھچکا، ورلڈ کپ فائنل سے قبل ٹیم میں فلو پھیلا

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 12:59 PM IST

FIFA World Cup 2022: France Hit by Virus Attack Ahead of Final
فرانسیسی ٹیم کو دھچکا، ورلڈ کپ فائنل سے قبل ٹیم میں فلو پھیلا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ فرنس اور ارجنٹائن کے درمیان اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ تاہم فائنل سے قبل فرانسیسی ٹیم میں وائرس پھیلنے کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ FIFA World Cup 2022

دوحہ: ارجنٹینا کے خلاف فیفا 2022 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل فرانسیسی ٹیم میں فلو پھیل گیا ہے۔ فارورڈ کھلاڑی رادیل کولو موانی نے یہ جانکاری دی۔ فرانسیسی ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیس چیمپس نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ دو کھلاڑی – ڈیفنڈر ڈیوٹ اپامیکانو اور مڈفیلڈر ایڈرین ریبیوٹ کو فلو جیسی علامات کی وجہ سے ٹیم سے الگ ہونا پڑا اور وہ مراکش کے خلاف نہیں کھیل سکے۔ فرانس نے یہ سیمی فائنل میچ 2-0 سے جیتا تھا۔ FIFA World Cup 2022: France Hit by Virus Attack Ahead of Final

موانی نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’تھوڑا سا فلو ہے جو پھیل رہا ہے، لیکن کچھ بھی مہلک نہیں ہے۔ اس پر اس فرینکفرٹ کھلاڑی کو ایک مواصلاتی ترجمان نے جلدی سے روک دیا اور کہا، "رینڈل ڈاکٹر نہیں ہے، ہم بعد میں وضاحت کریں گے۔"

ڈیس چیمپس نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے کھلاڑی کام کے بھاری بوجھ اور سرد موسم سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ لیکن وہ اس بات پر قائم رہے کہ متاثرہ کھلاڑیوں کولوسیل اسٹیڈیم میں اتوار کوہونے والے میچ سے محروم ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔ حالیہ دنوں قطر میں درجہ حرارت کافی گرگیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.