Fifa World Cup 2022 بیلجیئم نے کینیڈا کو صفر ایک سے شکست دی

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 10:42 AM IST

Fifa world cup 2022 Belgium Beat Canada

کینیڈا نے آخری بار سنہ 1986 میں فیفا ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد اب کینیڈین ٹیم کے لیے ورلڈ کپ میں آگے کا سفر آسان نہیں ہوگا۔ Canada loses to Belgium in first World Cup match for 36 years

Fifa World Cup 2022 فیفا ورلڈ کپ میں بدھ کے روز بیلجیئم اور کینیڈا کے درمیان رات کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو صفر ایک سے شکست دے دی۔ گروپ مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔ بیلجیئم نے کینیڈا کے 36 برس بعد ورلڈ کپ میں واپسی کا خواب کو زور دار دھچکا پہنچایا۔ اس فتح کے بعد بیلجیئم کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ لیکن بیلجیئم کی ٹیم کا ایک ہی گول ان کی جیت کے لیے کافی تھا، کیونکہ کینیڈین ٹیم میچ کے پورے وقت تک ایک بھی گول نہ کر سکی۔ اگرچہ کینیڈین ٹیم کو کئی مواقع ملے لیکن وہ ان مواقع کو گول میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ کینیڈا نے آخری بار سنہ 1986 میں فیفا ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ اس شکست کے بعد کینیڈین ٹیم کے لیے ورلڈ کپ میں آگے کا سفر آسان نہیں ہوگا۔ Canada loses to Belgium in first World Cup match for 36 years

اس میچ میں بیلجیئم کے گول کیپر تھیبو کورٹوئس اور دفاعی یونٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کینیڈین ٹیم نے میچ کے 10ویں منٹ میں ایک بہترین موقع گنوا دیا اور ٹیم کے الفونسو ڈیوس پنالٹی کک کو گول میں تبدیل نہ کر سکے اور گول کیپر تھیباؤٹ کورٹوئس کک روکنے میں کامیاب رہے۔ یہ الفانسو ڈیوس کی اپنے بین الاقوامی کیریئر میں پہلی پنالٹی کِک تھی اور وہ ناکام رہے۔

ہاف ٹائم سے عین قبل بیلجیئم نے 44ویں منٹ میں گول کر کے میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بیلجیئم کے مکی باتسوئی نے یہ گول کینیڈین دفاع میں گھس کر کیا۔ بیلجیئم کے گول کیپر نے دوسرے ہاف میں کینیڈا کی ایک اور کوشش کو بچا لیا۔ کینیڈا کے لیے یہ موقع میچ کے 77ویں منٹ میں آیا۔ اس کے بعد بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک بھی موقع نہیں دیا اور پورے وقت تک 1-0 کی برتری برقرار رکھی۔ گروپ ایف میں بیلجیئم اور کینیڈا کے علاوہ کروشیا اور مراکش کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ کا نتیجہ ڈرا رہا۔ کینیڈا کو اپنے اگلے دو میچز ان دونوں ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.