ETV Bharat / sports

CWG 2022: برمنگھم سے دو پاکستانی باکسر لاپتہ

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 1:32 PM IST

cwg-2022-two-pakistani-boxers-missing-in-birmingham-after-commonwealth-games
برمنگھم سے دو پاکستانی باکسر لاپتہ

پاکستانی حکام نے لاپتہ باکسرز کا سراغ لگانے کے لیے انگلینڈ حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ اس سے قبل قومی تیراک فیضان اکبر جون میں ہنگری میں ہونے والی فینا ورلڈ چیمپئن شپ سے لاپتہ ہو گئے تھے جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ Two Pakistani Boxers Missing in Birmingham after CWG

اسلام آباد: پاکستانی باکسر سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ خان کامن ویلتھ گیمز کے اختتام کے بعد برمنگھم سے لاپتہ ہیں۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ہے۔ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستانی باکسنگ فیڈریشن نے مقامی حکام سے رابطہ کیا ہے اور باکسرز کی تلاشی شروع کردی ہے۔ Two Pakistani Boxers Missing in Birmingham after CWG

ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کی دیگر ساتھی کھیلاڑیوں سے آخری ملاقات منگل کے روز صبح ناشتے میں ہوٹل میں ہوئی تھی، دن کے 12 بجے روانگی کے لیے تمام کھیلاڑی کو اپنے کوچز کو رپورٹ کرنا تھا تاہم دونوں باکسرز نے کوچز کو رپورٹ نہیں کی۔ تاخیر کی صورت پر دونوں کے کمروں کے دروازوں کو توڑا گیا تو وہاں باکسرز نہیں تھے، دونوں باکسرز کے سفری کاغذات اب بھی فیڈریشن کے پاس ہیں، جس پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ Pakistani Boxers Suleiman Baloch and Nazirullah Missing

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ پی او اے کے جنرل سیکرٹری محمد خالد محمود نے کہاکہ "ہم ان باکسرز کو کسی قیمت پر ملک کا نام خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ برطانوی پولیس انہیں جلد ہی ڈھونڈ لے گی۔"

مزید پڑھیں:

غور طلب ہے کہ ہیوی ویٹ باکسر (86-92 کلوگرام) نذیر 16ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہو گئے، جبکہ سلیمان بلوچ حال ہی میں ختم ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے دوران لائٹ ویلٹر ویٹ کیٹیگری (60-63.5 کلوگرام) کے 32ویں راؤنڈ میں ہار گئے۔

کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلے میں پاکستان کوئی تمغہ نہیں جیت سکا۔ جبکہ 12 مختلف کھیلوں میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 میڈلز جیتے، جس میں نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ اور ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.