ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 تیسری پوزیشن کے لیے آج مراکش کا مقابلہ کروشیا سے

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 2:06 PM IST

Croatia vs Morocco Third Place Match preview
http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/17-December-2022/17232472_moroco.JPG

فیفا ورلڈ کپ میں آج تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا اور مراکش کے درمیان 8:30 بجے مقابلہ ہوگا۔ Croatia vs Morocco Third Place Match preview

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج 17 دسمبر تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا اور مراکش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تاریخ ساز مراکشی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی عربی ٹیم ہے، جو اب کانسی کا تمغہ جیت کر ایک اور ریکارڈ بنا سکتی ہے۔ اگر مراکش یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ فیفا ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن جائے گا۔ تیسری پوزیشن کا یہ میچ بھارت وقت کے مطابق رات 8.30 بجے شروع ہوگا۔ Croatia vs Morocco Third Place Match preview

دوسری جانب آخری رنر اپ کروشین ٹیم اپنے اسٹار کھلاڑی لوکا موڈرک کو جیت کے ساتھ ورلڈ کپ سے الوداع کرنا چاہے گی۔ مراکش نے فیفا ورلڈ کپ میں مخالف کھلاڑیوں کو صرف دو گول کرنے کی اجازت دی ہے۔ ایسی صورتحال میں کروشیا کی ٹیم کو جیت کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔

سیمی فائنل فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دی ہی، جب کہ ارجنٹائن نے کروشیا کو تین صفر سے شکست دی ہے۔ فیفا رینکنگ میں کروشیا کی ٹیم 12ویں اور مراکش کی ٹیم 22ویں نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کا دفاع مضبوط ہے۔ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں صرف ایک بار آمنے سامنے ہوئی ہیں اور وہ میچ ڈرا پر ختم ہوا ہے۔ ۔ اس سے قبل یہ دونوں ٹیمیں سنہ 1996 میں حسن ٹو ٹرافی میں ایک بار آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ وہ میچ بھی 2-2 کی برابری پر ختم ہوا تھا۔

آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے کروشیا کے کپتان لوکا موڈرچ ابھی تک کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ کروشیا کے پاس 24 برس بعد تیسرے نمبر پر آنے کا موقع ہے۔ کروشیا نے سنہ 1998 میں ہالینڈ کو 2-1 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی مراکش پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچا ہے اور ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے کی کوشش کرے گا۔

اشرف حکیمی اور حکیم زیاش اب تک مراکش کے لیے متاثر کن رہے ہیں اور اس میچ میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اور کروشیا کے لیے لوکا موڈرک اپنے کیریئر کے آخری ورلڈ کپ میچ میں ایک نشان چھوڑنا چاہیں گے۔ موڈرک کے علاوہ کروشین شائقین بھی دیگر کھیلاڑیوں سے اچھے کھیل کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.