Qatar FIFA World Cup قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز، جانیں پورا شیڈول

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 7:42 PM IST

Qatar FIFA World Cup

قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2022 اتوار 20 نومبر یعنی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ فٹ بال کے اس مہاکمبھ میں کُل 32 ٹیمیں چیمپئن بننے کے لیے جدو جہد کریں گی۔ اس دوران 64 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ Details of Qatar FIFA World Cup

طویل انتظار کے بعد بالآخر قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان البیعت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فیفا ورلڈ کپ میں کُل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 64 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں کُل 48 میچز کھیلے جائیں گے جس میں ٹاپ 16 ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جائیں گی۔ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ کے یہ تمام میچز قطر کے 8 فٹبال اسٹیڈیموں میں کھیلے جائیں گے جن میں البیعت اسٹیڈیم، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، التمامہ اسٹیڈیم، احمد بن علی اسٹیڈیم، لوزیل اسٹیڈیم، اسٹیڈیم 974، ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم اور الجنوب اسٹیڈیم شامل ہیں۔ قطر فیفا ورلڈ کپ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو جیسے عظیم کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کا آخری موقع ہے جبکہ فرانس کے کائل ایمباپے Kylian Mbappe عالمی کھیل کے سب سے بڑے مرحلے میں واپس آگئے ہیں۔

قطر میں 2022 فیفا ورلڈ کپ کا آج سے باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے اس میں دنیا کے 32 ممالک عالمی چیمپئن بننے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ رواں فیفا ورلڈ کپ کسی بھی عرب ملک میں منعقد ہونے والا پہلا فیفا ورلڈ کپ ہے۔ اس سال ہونے والے ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں عالمی تاج کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ فٹبال دنیا کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے لیے ورلڈ چیمپیئن بننے کا یہ آخری موقع ہے۔

اس دوران فیفا ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں شمار ہونے والی برازیل ٹیم اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر کرنے کے ارادے سے تمام میچوں میں اترے گی اور اپنا ریکارڈ چھٹا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی۔ فیفا 2022 میں ایکواڈور آج اپنے پہلے میچ میں قطر سے ٹکرائے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے بارے میں جاننے کے لیے کچھ چیزیں یہ ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپس:

گروپ اےقطر (میزبان)، ایکواڈور، سینیگل، نیدرلینڈز
گروپ بیانگلینڈ، ایران، امریکہ، ویلز
گروپ سیارجنٹینا، سعودی عرب، میکسیکو، پولینڈ
گروپ ڈیفرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک، تیونس
گروپ ایاسپین، کوسٹاریکا، جرمنی، جاپان
گروپ ایفبیلجیم، کینیڈا، مراکش، کروشیا
گروپ جیبرازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ، کیمرون
گروپ ایچپرتگال، گھانا، یوروگوئے، جنوبی کوریا

شیڈول:

دنمقابلہوقتجگہ
20 نومبرقطر بمقابلہ ایکواڈوررات 9.30 بجےالبیت اسٹیڈیم
21 نومبرانگلینڈ بمقابلہ ایرانشام 6.30 بجےخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم
21 نومبرسینیگل بمقابلہ نیدرلینڈزرات 9.30 بجےالتمامہ اسٹیڈیم
22 نومبریو ایس اے بمقابلہ ویلزرات 12.30 بجےالریان اسٹیڈیم
22 نومبرارجنٹینا بمقابلہ سعودی عربسہ پہر 3.30 بجےلوزیل اسٹیڈیم
22 نومبرڈنمارک بمقابلہ تیونسشام 6.30 بجےایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم
22 نومبرمیکسیکو بمقابلہ پولینڈرات 9.30 بجے974 اسٹیڈیم
23 نومبرفرانس بمقابلہ آسٹریلیارات 12:30 بجےالجنوب اسٹیڈیم
23 نومبرمراکش بمقابلہ کروشیاشام 3.30 بجےالبیعت اسٹیڈیم
23 نومبرجرمنی بمقابلہ جاپانشام 6.30 بجےخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم
23 نومبراسپین بمقابلہ کوسٹاریکارات 9.30 بجےالتمامہ اسٹیڈیم
24 نومبربیلجیم بمقابلہ کینیڈارات 12.30 بجےالریان اسٹیڈیم
24 نومبرسوئٹزرلینڈ بمقابلہ کیمرونشام 3.30 بجےالجنوب اسٹیڈیم
24 نومبریوروگوئے بمقابلہ جنوبی کوریاشام 6.30 بجےایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم
24 نومبرپرتگال بمقابلہ گھانارات 9.30 بجے974 اسٹیڈیم
25 نومبربرازیل بمقابلہ سربیارات 12.30 بجےلوزیل اسٹیڈیم
25 نومبرویلز بمقابلہ ایرانشام 3.30 بجےالریان اسٹیڈیم
25 نومبرقطر بمقابلہ سینیگلشام 6.30 بجےالتمامہ اسٹیڈیم
25 نومبرنیدرلینڈز بمقابلہ ایکواڈوررات 9.30 بجےخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم
30 نومبرویلز بمقابلہ انگلینڈدوپہر 12.30 بجےالریان اسٹیڈیم
30 نومبرآسٹریلیا بمقابلہ ڈنمارکرات 8.30 بجےالجنوب اسٹیڈیم
30 نومبرتیونس بمقابلہ فرانسرات 8.30 بجےایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم
یکم دسمبرپولینڈ بمقابلہ ارجنٹینارات 12.30 بجے974 اسٹیڈیم
یکم دسمبرسعودی عرب بمقابلہ میکسیکورات 12.30 بجےلوزیل اسٹیڈیم
یکم دسمبرکینیڈا بمقابلہ مراکشرات 8.30 بجےالتمامہ اسٹیڈیم
2 دسمبرجاپان بمقابلہ اسپیندوپہر 12.30 بجےخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم
2 دسمبرگھانا بمقابلہ یوروگوئےشام 8.30 بجےالجنوب اسٹیڈیم
2 دسمبرجنوبی کوریا بمقابلہ پرتگالرات 8.30 بجےایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم
3 دسمبرکیمرون بمقابلہ برازیلرات 12.30 بجےلوزیل اسٹیڈیم
3 دسمبرسربیا بمقابلہ سوئٹزرلینڈدوپہر 12.30 بجے974 اسٹیڈیم

راؤنڈ آف 16

دنمقابلہوقتجگہ
3 دسمبرگروپ اے فاتح بمقابلہ گروپ بی رنز اپ رات 8.30 بجےخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم
4 دسمبرگروپ سی فاتح بمقابلہ گروپ ڈی رنز اپرات 12.30 بجےالریان اسٹیڈیم
4 دسمبرگروپ ڈی فاتح بمقابلہ گروپ سی رنز اپرات 8.30 بجےالتمامہ اسٹیڈیم
5 دسمبرگروپ بی فاتح بمقابلہ گروپ اے رنز اپ12.30 بجےالبیعت اسٹیڈیم
5 دسمبرگروپ ای فاتح بمقابلہ گروپ ایف رنز اپشام 8.30 بجےالجنوب اسٹیڈیم
6 دسمبرگروپ جی فاتح بمقابلہ گروپ ایچ رنر اپدوپہر 12.30 بجے974 اسٹیڈیم
6 دسمبرگروپ ایف فاتح بمقابلہ گروپ ای رنز اپرات 8.30 بجےایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم
7 دسمبرگروپ ایچ فاتح بمقابلہ گروپ جی رنر اپدوپہر 12.30 بجےلوزیل اسٹیڈیم

کوارٹر فائنلز

دنوقتجگہ
9 دسمبررات 8.30 بجےایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم
10 دسمبر12.30 بجےلوزیل اسٹیڈیم
10 دسمبررات 8.30 بجےالتمامہ اسٹیڈیم
11 دسمبر12.30 بجےالبیعت اسٹیڈیم

سیمی فائنلز

دنوقتجگہ
14 دسمبر12.30 بجےالبیعت اسٹیڈیم
15 دسمبر12.30 بجےلوزیل اسٹیڈیم

تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ

17 دسمبررات 8.30 بجےخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم

فائنل میچ

18 دسمبررات 8.30 بجےلوزیل اسٹیڈیم
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.