ETV Bharat / sports

Wrestlers Protest سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قابلِ قبول، برج بھوشن سنگھ

author img

By

Published : May 8, 2023, 10:02 AM IST

MP Brij Bhushan Sharan Singh
سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی قبول، برج بھوشن سنگھ

بہرائچ میں ایک شادی کی تقریب میں پہنچے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی قبول کریں گے۔Wrestlers Protest

بہرائچ: ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ اتوار کو جروال پہنچے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ان پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس عدالت میں ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔ بتا دیں کہ دہلی کے جنتر منتر پر پہلوان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاجی دھرنا پر ہیں۔ ان پہلوانوں نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر کئی الزامات لگائے ہیں۔

اتوار کے روز جروال میں کسان لیڈر امرناتھ وشوکرما کی بہن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے قیصر گنج لوک سبھا سے رکن پارلیمان برج بھوشن سنگھ یہاں پہنچے تھے۔ ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کا علاقے کے لوگوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ اس کے بعد صحافیوں نے رکن پارلیمنٹ سے ہریانہ کے پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزام کے بارے میں سوال کیا۔ اس پر رکن اسمبلی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے والے تمام پہلوان بالغ ہیں۔ انہیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے۔ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ انہیں قبول ہوگا۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس کھیل کو پورے ملک میں چلایا جائے، تاکہ ہمارے ملک کو مزید تمغے ملیں۔ اس دوران بی جے پی لیڈر پرمود گپتا، سوربھ، اجیت سنگھ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.