ETV Bharat / sports

Bajrang Punia Training پونیا اور فوگاٹ تربیت کیلئے کرغزستان، پولینڈ جائیں گے

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 9:36 AM IST

پونیا اور فوگاٹ تربیت کے لیے کرغزستان، پولینڈ جائیں گے
پونیا اور فوگاٹ تربیت کے لیے کرغزستان، پولینڈ جائیں گے

بھارتی پہلوان بجرنگ پونیا تربیت کیلئے کرغزستان جائیں گے۔ کرغزستان میں وہ 16 دنوں تک تربیت لیں گے۔ جب کہ ونیش پھوگاٹ پولینڈ میں 11 دنں تک تربیت حاصل کریں گی۔ Vinesh Phogat Training in Poland

نئی دہلی: نوجوانوں امور اور کھیل کی وزارت نے عالمی چیمپئن شپ کے تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کو بالترتیب کرغزستان اور پولینڈ میں بین الاقوامی تربیتی کیمپوں میں حصہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت نے منگل کو ایک ریلیز میں کہا کہ بجرنگ کرغزستان کے چولپون-آتا میں 16 دنوں تک تربیت لیں گے، جب کہ ونیش 11 دنوں کے لیے پولینڈ کے اسپالا میں اولمپک ٹریننگ سینٹر میں تیاری کرے گی۔ وزارت اس عرصے کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے کوچ اور فزیو تھراپسٹ کے سفری اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ دریں اثنا، وزارت نے مطلع کیا کہ ریسلنگ فیڈریشن کی مانیٹرنگ کمیٹی کے ذریعہ کئے گئے سلیکشن ٹرائلز کی بنیاد پر ایشین چیمپئن شپ 2023 میں شرکت کرنے والی بھارتی ریسلنگ ٹیم کے لئے ایک قومی کوچنگ کیمپ بھی منعقد کیا جائے گا۔

قومی کیمپ 22 مارچ سے 8 اپریل تک اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ) کے سونی پت علاقائی مرکز میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ کیمپ میں 36 خواتین، 33 گریکو رومن اور 39 فری اسٹائل ریسلرز سمیت کل 108 ریسلرز حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ نوجوانوں امور اور کھیل کی وزارت نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کو ترکی کے گلوریا اسپورٹس ایرینا میں تربیت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت نے پیر کو ایک ریلیز میں کہا کہ جیولین پھینکنے والے نیرج یکم اپریل کو ترکی کے لیے روانہ ہوں گے اور 61 دن کی تربیت کے بعد 31 مئی کو بھارت واپس لوٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Neeraj Chopra Training نیرج چوپڑا ٹریننگ کیلئے ترکی جائیں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.