ETV Bharat / sports

اولمپکس کوالیفائرس کے لیے امریکی ٹیم بھارت پہنچی

author img

By

Published : Oct 25, 2019, 11:43 PM IST

اولمپکس کوالیفائرس کے لئے امریکی ٹیم ہندستان پہنچی

بھارت کے خلاف اولمپک کوالیفائرس مقابلہ کھیلنے امریکہ کی خاتون ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے۔ یہ مقابلہ ایک اور دو نومبر کو بھونیشور کے كلنگا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کے خلاف اولمپک کوالیفائرس مقابلہ کھیلنے امریکہ کی خاتون ہاکی ٹیم ہندستان پہنچ گئی ہے۔ یہ مقابلہ ایک اور دو نومبر کو بھونیشور کے كلنگا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
امریکی ٹیم اس مقابلے کے لئے بھونیشور پہنچ گئی ہے۔ امریکی ٹیم کی کپتان کیتھلین شاركی نے ہندوستان میں ایک بڑا ایوینٹ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت میں کھیلنا دلچسپ ہے۔ اس ٹیم میں شامل کوئی بھی کھلاڑی پہلے کبھی بھارت میں نہیں کھیلی ہے جس کی ہاکی میں تابناک تاریخ ہے۔ ہمیں اولمپکس کوالیفائرس کا بے تابی سے انتظار ہے۔'
بھارتی ٹیم کا آخری بار امریکہ سے مقابلہ 2018 کے خواتین ورلڈ کپ میں ہوا تھا جہاں ہندستان نے 1-1 کا ڈرا کھیلا تھا۔ اولمپکس کوالیفائرس میں دو میچ ہوں گے جس میں پوائنٹس کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم اگلے سال ٹوکیو اولمپکس میں کھیلے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.