ETV Bharat / sports

بھارت کی جونیئر خاتون ہاکی ٹیم نے چلی کو 2-0 سے شکست دی

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 7:08 PM IST

جونیئر خاتون ہاکی ٹیم نے چلی کو 2-0 سے شکست دی
جونیئر خاتون ہاکی ٹیم نے چلی کو 2-0 سے شکست دی

چلی کے دورے پرگئی جونیئر ٹیم نے یہاں ہفتے کے روز پرنس ویلس کنٹری کلب کے میدان پر پانچویں میچ میں میزبان ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

بھارت کی خاتون ہاکی جونیئر ٹیم نے اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے چلی کی سینیئر ٹیم کو ایک بے حد سخت مقابلے میں 2-0 سے شکست دی۔

چلی کے دورے پرگئی جونیئر ٹیم نے یہاں ہفتے کے روز پرنس ویلس کنٹری کلب کے میدان پر پانچویں میچ میں میزبان ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

چلی کے دارالحکومت سَینٹیاگو میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت کی جانب سے پہلا گول سنگیتا کماری نے 48 ویں منٹ میں کیا جبکہ سشما کماری نے 56 ویں منٹ میں گول کیا۔ دونوں ہی گول میچ کے آخری کوارٹر میں کیے گئے۔

میچ کی شروعات سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا اور پہلے تین کوارٹر میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر پائی حالانکہ دونوں ہی ٹیموں کو گول کرنے کے کئی موقع ملے۔

یہ بھی پڑھیے
کھو کھو کو اولمپک میں شامل کرنے کا ہدف

دوسرے کوارٹر میں بھارت کو دو پینلٹی کارنر ملے لیکن ٹیم انھیں گول میں تبدیل نہیں کر پائی۔ میچ کے تیسرے کوارٹر میں بھی کوئی ٹیم گول نہیں کر پائی۔ اس کے بعد میچ کے چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھارت کے کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کیے اور 2-0 سے میچ اپنے نام کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.