Hockey World Cup Campaign: بھارت جونیئر ہاکی عالمی کپ سے باہر

author img

By

Published : Dec 5, 2021, 10:21 PM IST

Hockey World Cup Campaign: بھارت نے چوتھے مقام پر جونیئر ہاکی عالمی کپ مہم کا اختتام کیا

بھارت نے اتوار کے روز تیسرے مقام کے لئے کھیلے گئے میچ میں فرانس سے 3-1 سے شکست کھانے کے بعد ایف آئی ایچ جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ 2021 FIH Junior Men's Hockey World Cup مہم چوتھے مقام پر رہتے ہوئے ختم کی۔

ٹموتھی کلیمنٹ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت فرانس نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بار بھارت کو شکست Defeat India دی اور تیسرے نمبر پر قبضہ کیا۔ اس سے پہلے فرانس نے 24 نومبر کو ٹورنامنٹ Hockey World Cup کے اپنے شروعاتی مقابلے میں بھارت کو 5-4 سے شکست دی تھی۔

بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم Kalinga Stadium in Bhubaneswar میں اتوار کی شام ساڑھے چار بجے کھیلے گئے میچ کی شروعات کافی دلچسپ رہی۔ دونوں ہی ٹیموں نے پہلے کوارٹر میں سخت چیلنج پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کو ایک بھی گول نہیں کرنے دیا۔

تیسرا کوارٹر بھی گول کے بغیر رہنے کی امید تھی، لیکن ٹموتھی کلیمنٹ نے 26ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے فرانس کو 1-0 کی سبقت دلائی۔ اسی طرح انہوں نے تیسرے کوارٹر کی شروعات میں 34ویں منت میں بھی پنالٹی کارنر پر گول کیا اور سبقت کو 2-0 کردیا۔

چوتھے کوارٹر میں حالانکہ بھارت نے جوابی حملہ کیا۔ سدیپ چرماکو نے 42ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول داغتے ہوئے ہندستان کا اکاؤنٹ کھولا اور اسکور کو 2-1کیا لیکن ٹموتھی نے 47ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے ہندستان کی میچ میں واپسی کی امید کم کردی۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs NZ 2nd Test: نیوزی لینڈ بڑے ہدف کے سامنے لڑکھڑایا، بھارت جیت سے پانچ وکٹ دور

اس کے بعد کوئی گول نہیں ہوا اور نتیجہ فرانس کے حق میں رہا۔ فرانس نے اسی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے اپنی جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ 2021 Junior Men's Hockey World Cup مہم ختم کی اور گزشتہ فاتح ہندستان کو چوتھے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.