ETV Bharat / sports

بنگلور ایف سی کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ کے فائنل میں

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 10:45 PM IST

بنگلورو ایف سی کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ کے فائنل میں
بنگلورو ایف سی کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ کے فائنل میں

ایف سی گوا نے بنگلورو ایف سی کو دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ( sudden death ) میں 6-7 (2-2 ) سے شکست دے کر 130 واں ڈورنڈ کپ 2021 کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا، جہاں اس کا میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ سے مقابلہ ہوگا۔

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021(durand cup) کے دوسرے سیمی فائنل میں آئی ایس ایل کی دو مضبوط ٹیمیں ایف سی گوا اور بنگلورو ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ایف سی گوا(fc goa) اور بنگلور ایف سی( bengaluru fc) کی ٹیمیں سیمی فائنل مقابلے میں جیت کے ارادے سے میدان میں اتری تھیں۔

بنگلورو ایف سی کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ کے فائنل میں
بنگلورو ایف سی کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ کے فائنل میں

کھیل کے پہلے منٹ پر ہی شیوا شکتی نے گول کرکے بنگلورو ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مگر کھیل کے سات منٹ بعد ہی آٹھویں منٹ پر ہی دیویندر ڈھاکو مرگاؤ کر نے گول کرکے ایف سی گوا کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کر کھڑا کر دیا۔

بنگلورو ایف سی کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ کے فائنل میں
بنگلورو ایف سی کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ کے فائنل میں

پہلے ہاف کے اختتام سے دو منٹ قبل 43 ویں منٹ پر شیوا شکتی نے ایک اور گول کرکے بنگلورو ایف سی کو ایک بار برتری دلائی۔ اس میچ میں شیوا شکتی کا یہ دوسرا گول تھا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا سلسلہ جاری رہا۔

بنگلورو ایف سی کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ کے فائنل میں
بنگلورو ایف سی کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ کے فائنل میں

کھیل کے 72 ویں منٹ پر بنگلورو ایف سی نے ریدم تالنگ کے گول کی بدولت اسکور 2-2 کرکے میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کرلی۔ کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن اس میں کسی کو کامیابی نہیں ملی اور میچ 2-2 کی برابری پر ختم ہوا۔

کھیل کے ایکسڑا ٹائم میں بھی بنگلورو ایف سی اور ایف سی گوا کے درمیان خطابی معرکہ میں جگہ بنانے کے لئے اعصاب شکن جنگ جاری رہی مگر دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف گول نہیں کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2021: آخری دو لیگ میچز ایک ہی وقت پر ہوں گے

سیمی فائنل مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ(sudden death) مرحلے میں داخل ہوا، جس میں ایف سی گوا نے بنگلورو ایف سی کو چھ کے مقابلے سات گول 6-7 (2-2) سے شکست دے کر 130 واں ڈورنڈ کپ 2021 کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا، جہاں اس کا میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ سے مقابلہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.