ETV Bharat / sports

زمبابوے نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 11:17 AM IST

Zimbabwe Defeats Srilankaکریگ ایرون کی 70 رنز کی نصف سنچری اور آخری اووروں میں لیوک جونگوے کے ناٹ آؤٹ 25 رنز کی مدد سے زمبابوے نے سری لنکا کو دوسرے ٹی۔ٹوئنٹی میچ میں چار وکٹ سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ ہی زمبابوے نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

زمبابوے نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
زمبابوے نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

کولمبو:میزبان سری لنکا کے174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے مستحکم آغاز کیا۔ تاہم وہ چوتھے اوور میں 12 رنز پر اوپنر تیناشے کامونہوکانوے کے وکٹ گنوا بیٹھے۔ زمبابوے کی جانب سے کریگ ایرون نے 54 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ برائن بینیٹ 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریان برل 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور کپتان سکندر رضا آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لیوک جونگوے 25 ناٹ آؤٹ اور کلائیو مڈانڈے 15 ناٹ آؤٹ نے آخری اوورز میں دھماکہ خیز بلے بازی کی اور 19.5 اوورز میں 178 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو چار وکٹوں سے جیت دلادی۔

  • Hard-fought battle on the pitch, but Zimbabwe clinched the 2nd T20I by 4 wickets. The series is now level 1-1. All eyes on the decider this Thursday! #SLvZIM pic.twitter.com/i0cZzuThZe

    — Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) January 16, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹکشینا اور دشمنتھا چمیرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ وینندو ہسرنگا اور دلشان مدوشنکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل چرتھ اسالنکا کی 69 رنز کی نصف سنچری اور اینجلو میتھیوز کی 66 رنز کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت سری لنکا نے آج دوسرے ٹی-20 میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا۔

آج یہاں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی سری لنکا کا آغاز انتہائی خراب رہا اور صرف دو رنز کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ پتھم نسانکا پہلے اوور میں ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوسل پریرا دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کوسل مینڈس بھی چار بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ سدیرا سمارا وکرما 16 رنز بنا کر ویلنگٹن کی گیند پر مداندے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔

سری لنکا نے پانچ اوورز میں 27 رنز پر چار وکٹ گنوا دیے تھے۔ اس کے بعد چرتھ اسالنکا اور اینجلو میتھیوز کی جوڑی نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا اور تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ چرتھ اسالنکا نے 39 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ جونگوے نے انہیں ولیمز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے خلاف ٹیم انڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کے ارادے سے اترے گی

اس کے بعد داسن شنکا نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اینجلو میتھیوز کی 51 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی اور لیوک جونگوے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ نگروا اور ویلنگٹن مساکاتجا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.