ETV Bharat / sports

Yuvraj Singh یوراج سنگھ نے کہاکہ یجویندر چہل بہترمتبادل ہوتا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 8:27 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق جارحانہ بلے باز یوراج سنگھ نے کہاکہ ورلڈ کپ میں یجویندر چہل کو نظرانداز کرنا درست نہیں ہے۔ وہ ورلڈ کپ میں بہتر متبادل کے طور پر ٹیم انڈیا کی نمائندگی کر سکتا تھا۔ لیکن اسے نظر انداز کردیا گیا۔

یوراج سنگھ نے کہاکہ یجویندر چاہل بہترمتبادل ہوتا
یوراج سنگھ نے کہاکہ یجویندر چاہل بہترمتبادل ہوتا

نئی دہلی:بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ تمام سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھارتی ٹیم کو لے کر ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اسی درمیان یوراج سنگھ نے یجویندر چہل کو ٹیم میں شامل کرنے کی بات کہی ہے۔

یوراج سنگھ نے کہاکہ ورلڈ کپ میں یجویندر چہل کو نظرانداز کرنا درست نہیں ہے۔ وہ ورلڈ کپ میں بہتر متبادل کے طور پر ٹیم انڈیا کی نمائندگی کر سکتا تھا۔ لیکن اسے نظر انداز کردیا گیا۔چہل کو آزمائے بغیر سائیڈ لائن کرنا اچھی بات نہیں تھی۔

دوسری طرف وکس کھول انڈیابول‘ چیئر انتھم کرکٹ ہمارے ملک کی کرکٹ سے بے پناہ جوش وخرو ش کو ظاہر کرتاہے۔ اس کا مقصد اس کرکٹ سیزن میں 142 کروڑ وائس چیمپئنز کو اپنی ٹیم کاجوش بڑھانے میں قابل بناناہے۔

اس ترانے کے بارے میں یووراج سنگھ نے کہا،”ایک کھلاڑی کو سب سے بڑی حوصلہ افزائی شائقین کی پرجوش خوشی ہے۔ میں ’وکس کھول انڈیابول‘ترانے کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت خوش ہوں، جس کے ذریعے ہم کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو آواز کے چیمپئن بننے اور زور سے خوش ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔’وکس کھول انڈیابول‘کرکٹ ترانہ نہ صرف ہندوستان کی خوشی کے لیے اتحاد اور شمولیت کو فروغ دیتا ہے بلکہ ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ اگر ہم اپنی آوازوں میں شامل ہوں تو کچھ حاصل کرنا مشکل نہیں ہے۔ مجھے ہندوستانی اشارے کی زبان میں ترانہ سیکھنے اور پرفارم کرنے میں بہت مزہ آیا۔ میں وِکس اور انڈیا سائننگ ہینڈز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے کرکٹ شائقین کی اس خاص کمیونٹی سے جڑنے کا موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 کوہلی کا چوتھا تو اشون کا یہ تیسرا ورلڈکپ ہوگا، سچن ابھی بھی سرِفہرست

حالانکہ ہندوستان میں چیئر کرنے کے لئے 142 کروڑ لوگ ہیں، لیکن ان میں سے تقریباً 6.3 کروڑ لوگوں کی خوشی کو کوئی نہیں سن سکتا۔ یہ سماعت سے محروم افراد کی ہے ایک اہم کمیونٹی ہے۔ اس لئے، اس کرکٹ سیزن میں، وِکس کف ڈراپس نے انڈیا سائننگ ہینڈز کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ اس ترانے کو خاص طور پر بنائی گئی ہندوستانی اشاروں کی زبان میں بنا کر مداحوں اور یوراج کے اشاروں کے ذریعے ٹیم انڈیا تک اس کمیونٹی کی خوشی کا اظہار کیا جا سکے۔ یہ تنظیم ہندوستان میں سماعت سے محروم لوگوں کے لیے تعلیم، بیداری اور رسائی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.