ETV Bharat / sports

Yashasvi Jaiswal Century یشسوی جیسوال نے ڈیبیو میچ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کی

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 11:15 AM IST

Updated : Jul 15, 2023, 4:52 PM IST

بھارت کے نوجوان اسٹار اوپنر بلے باز یشسوی جیسوال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ جیسوال نے اس سنچری کے ساتھ کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ یشسوی جیسوال ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے 17ویں بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ Yashasvi Jaiswal created history

یشسوی جیسوال نے ڈیبیو میچ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کی
یشسوی جیسوال نے ڈیبیو میچ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کی

ڈومینیکا: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈومینیکا کے ونڈسر پارک میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے نوجوان اسٹار اوپنر بلے باز یشسوی جیسوال نے اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔ آئی پی ایل 2023 میں صرف 13 گیندوں میں نصف سنچری بنانے والے یشسوی جیسوال نے اس میچ میں اب تک کریز پر بڑی سمجھ بوجھ کے ساتھ بلے بازی کی ہے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جیسوال 350 گیندوں میں 14 چوکے کی مدد سے 143 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ یشسوی جیسوال نے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنا کر کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

21 سالہ یشسوی جیسوال ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے 17ویں بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر وہ لالہ امرناتھ، سورو گنگولی، سریش رائنا، شیکھر دھون اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود یشسوی جیسوال بھارت سے باہر ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بھارتی اوپنر بن گئے ہیں۔ جو اپنے آپ میں ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ سنیل گواسکر اور وریندر سہواگ جیسے تجربہ کار بلے باز بھی یہ کارنامہ نہیں کر پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: India Vs West Indies یشسوی اور روہت کی سنچری، بھارت کو 162 رنز کی برتری

ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈومینیکا ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے جیسوال ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو پر سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ یشسوی جیسوال گھر کے باہر ڈیبیو میچ میں کھیلتے ہوئے سنچری بنانے والے پہلے اوپنر بن گئے ہیں، وہیں بائیں ہاتھ کے سابق بلے باز سریش رائنا آخری بھارتی بلے باز تھے جنہوں نے 2010 میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی تھی۔ یشسوی جیسوال اور روہت شرما نے مل کر ویسٹ انڈیز کے خلاف 229 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی جو کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔

Last Updated : Jul 15, 2023, 4:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.