ETV Bharat / sports

India Vs West Indies یشسوی اور روہت کی سنچری، بھارت کو 162 رنز کی برتری

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 7:14 AM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈومینیکا کے ونڈسر پارک گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیم کو 162 رنز کی برتری حاصل ہے۔ India Vs West Indies Scorecard

یشسوی اور روہت کی سنچری، بھارت کو 162رنز کی برتری
یشسوی اور روہت کی سنچری، بھارت کو 162رنز کی برتری

ڈومینیکا: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈومینیکا میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوسرے دن ٹیم انڈیا نے اپنے پہلے دن کے اسکور کو پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ بھارت نے دوسرے دن کا کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں پر 312 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما اور یشسوی جیسوال کی سنچریوں کی بدولت ٹیم انڈیا نے 162 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس سے قبل پہلی اننگز میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ یشسوی جیسوال نے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر اپنے کیریئر کی شاندار شروعات کی۔

یشسوی نے کپتان روہت شرما کے ساتھ مل کر ٹیم انڈیا کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ روہت 104 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یشسوی جیسوال نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری 215 گیندوں میں مکمل کی۔ کپتان روہت شرما نے 219 گیندوں میں سنچری اسکور کی۔ وہیں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے شبھمن گل صرف چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ جیسوال نے روہت کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 229 رنز کی شراکت داری کی۔ جیسوال ابھی بھی 143 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ساتھ ہی سابق کپتان وراٹ کوہلی 36 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: WI vs IND 1st Test اشون اور جڈیجہ کی اسپن میں پھنس کر ویسٹ انڈیز 150 پر آل آؤٹ، بھارت کا شاندار آغاز

ویسٹ کی جانب سے ایلک اتھانج اور جومیل واریکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ بھارتی ٹیم کے پاس 16 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 150 رنز بنائے تھے۔ آر اشون نے پانچ جبکہ رویندر جڈیجہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد سراج اور شاردول ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وہیں ویسٹ کی جانب سے ایلک اتھانج اپنی نصف سنچری سے محروم رہے اور 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کریگ براتھویٹ نے 20 رنز کا تعاون دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.