ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی کی ونڈے میں 50ویں سنچری، سچن تنڈولکر کی بادشاہت ختم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 5:33 PM IST

Updated : Nov 15, 2023, 8:37 PM IST

بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے وانکھڑے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 50 ویں سنچری مکمل کرکے ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ Virat Kohli 50th ODI ton

Virat Kohli 50th ODI ton
ویراٹ کوہلی کی ونڈے میں 50ویں سنچری

ممبئی: بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے اپنی 50 ویں ون ڈے سنچری مکمل کرکے تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ کوہلی نے بدھ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے دوران اپنے آئیڈیل سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویراٹ کوہلی نے یہ کارنامہ صرف 279 اننگز میں انجام دیا اور ون ڈے کرکٹ میں لیجنڈ سچن تنڈولکر کی 49 سنچریوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

35 سالہ کوہلی نے اسی ورلڈ کپ میں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 101 رنز بناکر لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کے 49 ون ڈے سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کی تھی۔ ویراT نے اپنے پہلے 50 رنز 56 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے مکمل کیے۔ اس کے بعد کوہلی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی 50ویں سنچری 105 گیندوں میں 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی ویراٹ ون ڈے کرکٹ میں 50 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں تنڈولکر کے 673 رنز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کوہلی اب ون ڈے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کوہلی، ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا (14,234) اور سچن ٹنڈولکر (18,426) اس فہرست میں آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated :Nov 15, 2023, 8:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.