ETV Bharat / sports

Wasim Akram پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 7:24 PM IST

پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم کا ماننا ہے کہ ہندوستانی حالات میں ورلڈ کپ کا انعقاد ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کی مضبوط دعویدار بناتا ہے۔

پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم
پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم

دبئی:وسیم عمران خان کی ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1992 میں پاکستان کو واحد ون ڈے ورلڈ کپ جیتایا تھا۔ پاکستان کی قیادت اس وقت دنیا کے ٹاپ ون ڈے بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں اور وسیم کا خیال ہے کہ اگر ان کے بہترین کھلاڑی فٹ رہیں تو ان کی ٹیم ایک بار پھر عالمی چیمپئن بن سکتی ہے۔ وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ ہمارے پاس ایک اچھی ٹیم ہے... ایک بہت اچھی ون ڈے ٹیم ہے اور اس کی قیادت بابر اعظم جیسے عظیم کھلاڑی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ فٹ ہیں اور جب تک وہ پلان کے مطابق کھیلتے ہیں، ان کے پاس اس ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا موقع ہوگا کیونکہ یہ برصغیر کے ہندوستان میں ہمارے جیسے حالات میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز میں 2019 کے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے نو میں سے پانچ میچ جیتے، لیکن خراب نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سرفراز خان کی ٹیم سیمی فائنل سے باہر ہو گئی۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد سے پاکستان کی فارم شاندار رہی ہے۔ بابر کی ٹیم تب سے اب تک صرف نو ون ڈے ہاری ہے اور اس وقت ون ڈے ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بابر خود بھی گزشتہ چار سال سے بہترین فارم میں ہیں۔ وہ 2019 ورلڈ کپ کے بعد سے کل ملاکر 18 سنچریوں کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔ وسیم خود بھی بابر کے بہت بڑے مداح ہیں۔ انہیں امید ہے کہ بابر آئندہ ورلڈ کپ میں اپنے کھیل میں بہتری لانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ وسیم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ (بابر اعظم) بہتر کھیل سکتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پورا ملک ان کی حمایت کرتا ہے، وہ جو بھی کرتے ہیں۔ وہ لوگوں کو اسٹیڈیم میں لاتے ہیں، چاہے وہ ٹی20 ہو، ون ڈے ہو یا ٹیسٹ میچ۔ میری رائے میں ان کی کور ڈرائیو دنیا میں سب سے خوبصورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ODI World Cup ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف کرے گا

پاکستان اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی فاتح ٹیم کے خلاف کرے گا جب کہ اس کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر کی رنر اپ سے ہو گا۔ اس کے بعد بابر اعظم کی ٹیم 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں روایتی حریف ہندستان سے ٹکرائے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.