ETV Bharat / sports

IND vs ENG 5th Test: انگلینڈ ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا ٹریننگ سیشن شروع

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 7:12 AM IST

بھارت یکم جولائی سے اولڈ ٹریفرڈ میں شروع ہونے والے پانچویں ری شیڈول ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ سے مقابلہ کرے گا۔ بھارتی ٹیسٹ ٹیم نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف ری شیڈول پانچویں ٹیسٹ کے لیے ٹریننگ شروع کی۔ Indian Test Squad First Practice Session In London

انگلینڈ ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا ٹریننگ سیشن شروع
انگلینڈ ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا ٹریننگ سیشن شروع

لندن: آئندہ سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچنے والی بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف ری شیڈول پانچویں ٹیسٹ کے لیے ٹریننگ شروع کی۔ بھارت کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اپنے دورہ انگلینڈ کا آغاز کرنے کے لیے جمعرات کو انگلینڈ پہنچے جس میں وائٹ بال کا میچ بھی شامل ہے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ کے لیے بھارت انگلینڈ کا مقابلہ کرے گا۔ Team India start training session for England Test

بھارتی ٹیم میچ کے لیے تیار ہے۔ کوہلی میچ کے دن اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔ معلومات کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں پسینہ بہاتے ہوئے نظر آئے۔ India vs England Rescheduled Test

یہ بھی پڑھیں: India vs South Africa: اویش خان کی عمدہ گیند بازی، چوتھے مقابلے میں ٹیم انڈیا کی جیت

ری شیڈول ٹیسٹ کو انگلینڈ میں بھارت کے 2021 کی سیریز کے پانچویں میچ کے طور پر شمار کیا جائے گا، جس میں مہمان ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ کووڈ-19 کے پھیلنے کی وجہ سے میچ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کی تیاریوں کے تحت ٹیم انڈیا 24 جون سے 27 جون تک لیسسٹرشائر کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.