ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 ٹیم انڈیا مشن ایشیا کپ کیلئے روانہ

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 8:26 PM IST

ٹیم انڈیا ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 28 اگست کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل بھارت کی ٹیم کے لیے اس وقت بری خبر سامنے آئی جب ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کورونا میں مبتلا پائے گئے اور اب راہل مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔ Asia Cup 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ٹیم انڈیا مشن ایشیا کپ کے لیے روانہ ہو گئی ہے اور ٹیم کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت دبئی پہنچ گئے ہیں۔ ادھر دبئی ایئرپورٹ سے کچھ تصاویر سامنے آ رہی ہیں جن میں رن مشین وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما، بیٹی وامیکا اور ساتھی کھلاڑی رشبھ پنت نظر آ رہے ہیں۔

ٹیم انڈیا ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 28 اگست کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل بھارت کی ٹیم کے لیے اس وقت بری خبر سامنے آئی جب ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کورونا میں مبتلا پائے گئے اور اب راہل مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔

ایشیا کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم بھارت کو موجودہ سیزن جیتنے کا مضبوط دعویدار سمجھا جارہاہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے شائقین میں جوش و خروش ہے۔ کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جا رہی تھی۔ ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 13 میچ کھیلے جائیں گے۔

زمبابوے کا دورہ کرنے والے دو کھلاڑی سوریہ کمار یادو اور دیپک چاہر اس ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں جو آخری ون ڈے کے بعد یہاں پہنچے تھے۔ باقی بھارتی ٹیم انگلینڈ کے دورے کے بعدسے آرام کر رہی تھی اور سیدھے ہی ٹورنامنٹ کھیلنے پہنچی ہے۔

سوریہ کمار یادو نے زمبابوے کا دورہ ختم کرنے کے بعد وہاں سے ایشیا کپ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ اب میں ایک نئے مشن کی طرف بڑھ رہا ہوں۔ اسی دوران کپتان روہت شرما اور دنیش کارتک نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ اپنی تصویر شیئر کرکے سب کو ایشیا کپ کے لئے پہنچنے کی جانکاری دی۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کے ایل راہل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.