ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2021: سیمی فائنل کی امیدوں کو زندہ رکھنے پر ہوگی بھارت کی نظر

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 11:19 AM IST

T20 World Cup 2021:سیمی فائنل کی امیدوں کو زندہ رکھنے پر ہو گی بھارت کی نظر
T20 World Cup 2021:سیمی فائنل کی امیدوں کو زندہ رکھنے پر ہو گی بھارت کی نظر

افغانستان کے خلاف، بھارتی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری اننگز میں مسلسل جارحانہ انداز اختیار کیا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف بھارت کی نظر بلے بازی کے ساتھ ساتھ گیند بازی میں مزید بہتری حاصل کرنے کی ہوگی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو اپنے اگلے دو میچوں میں بڑی جیت حاصل کرنی ہوگی تاکہ اس کا نیٹ رن ریٹ اور بھی بہتر ہوسکے۔ اسکاٹ لینڈ شاید ابھی کوالیفائی نہیں کرسکتا، لیکن وہ اس بڑی اور پسندیدہ ٹیم کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے سرخیاں حاصل کرنا اور سبھی کی نظروں میں رہنا چاہے گا۔

بدھ کو اسکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ کو بہت قریب لے گئے جہاں انہیں 16 رنز سے ہار ملی تھی۔ اگر کوئی ایک بڑی شراکت داری ہوگئی ہوتی یا ڈیتھ اوورز میں ایک اور اچھا اوور ہوتا تو آج یہ ٹیم کروڑوں ہندوستانیوں کی پسندیدہ بن جاتی۔ لیکن اب اگر وہ ہندوستان کے خلاف بھی یہی کارکردگی دکھاتے ہیں تو ٹیم انڈیا کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔

افغانستان کے خلاف، بھارتی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری اننگز میں مسلسل جارحانہ انداز اختیار کیا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف بھارت کی نظر بلے بازی کے ساتھ ساتھ گیند بازی میں مزید بہتری حاصل کرنے کی ہوگی۔

اوپنر کے طور پر جارج منسی اپنی جارحانہ بلے بازی سے کسی بھی ٹیم کے گیند بازوں کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں۔ ان کے کھیلنے کا انداز کافی جارحانہ ہے، خاص طور پر پاور پلے میں لیکن انہوں نے اب تک اس مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ وہ اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کر سکے اور اب تک ان کا سب سے زیادہ اسکور 29 ہے۔

سوریہ کمار یادو اب فٹ ہیں اور وہ بدھ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بھی تھے، افغانستان کے خلاف ورون چکرورتی کی جگہ آر اشون کو موقع ملا اور انہوں نے اس کا جم کر فائدہ اٹھایا۔ جس کے بعد اس بات کی امید کم ہی ہے کہ ورون اسکاٹ لینڈ کے خلاف آخری 11 میں جگہ بنا پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup: آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی

یہ میچ دبئی میں رات کو کھیلا جائے گا، اس لیے دوسرے ہاف میں اوس بڑا فرق پیدا کر سکتی ہے۔ یہ تقریباً طے ہے کہ جو بھی کپتان ٹاس جیتے گا وہ پہلے بالنگ کا فیصلہ کرے گا۔ لیکن وراٹ کوہلی کے لیے ٹاس کا باس بننا ْتیڑھی کھیر سے کم نہیں، کوہلی بھارت کے لیے گزشتہ 14 میں سے 13 میچوں میں ٹاس ہار چکے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوئٹزر کے مطابق ان کے فاسٹ بالر جوش ڈیوی کی انجری ابھی تک مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے اور ان کے کھیلنے کا حتمی فیصلہ ٹاس سے پہلے کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.